وزارت دفاع
یوکرین (خارکیف) میں ہندوستانی شہریوں/ طلبا کے لیے ایڈوائزری
ممکنہ طور پر خطرناک/ مشکل حالات متوقع ہیں
Posted On:
03 MAR 2022 7:04PM by PIB Delhi
- فضائی حملے، ہوائی جہاز/ڈرون کے ذریعے حملے
- میزائل حملے
- توپ کے گولے
- چھوٹے ہتھیار/گن فائر
- دستی بم دھماکے
- مولوٹوف کاک ٹیلز (بشمول مقامی افراد/ افواج)
- عمارت کا گرنا
- گرتا ہوا ملبہ
- انٹرنیٹ جامنگ
- بجلی/خوراک/پانی کی کمی
- منجمد درجہ حرارت کی زد میں آنا
- نفسیاتی صدمہ/گھبراہٹ کا احساس
- چوٹیں/طبی امداد کی کمی
- ٹرانسپورٹیشن کا فقدان
- مسلح جنگجوؤں/فوجی اہلکاروں کے ساتھ آمنے سامنے کی صورتحال
زمینی صورتحال/ یہ کریں
- اپنے ساتھی ہندوستانیوں کے ساتھ معلومات مرتب کریں اور ان کا اشتراک کریں
- ذہنی طور پر مضبوط رہیں/ گھبرائیں نہیں
- اپنے آپ کو دس ہندوستانی طلبا کے چھوٹے گروپوں/اسکواڈ میں منظم کریں/ جوڑی کے نظام کو منظم کریں/دس افراد کے ہر گروپ میں ایک کوآرڈینیٹر اور ایک ڈپٹی کوآرڈینیٹر کو نامزد کریں
- آپ کی موجودگی اور ٹھکانہ ہمیشہ آپ کے دوست/ چھوٹے گروپ کوآرڈینیٹر کو معلوم ہونا چاہیے
- ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں، ہندوستان میں تفصیلات، نام، پتہ، موبائل نمبر اور رابطہ مرتب کریں/سفارتخانے میں کنٹرول روم یا نئی دہلی میں واٹس ایپ پر جغرافیائی محل وقوع کا اشتراک کریں/ ہر 08 گھنٹے بعد معلومات کو اپ ڈیٹ کریں/ بار بار لوگوں کو شمار کرتے رہیں (ہر 08 گھنٹے بعد) )/گروپ/اسکواڈ کوآرڈینیٹر اپنے مقام کی اطلاع کنٹرول رومز/ہیلپ لائن نمبرز پر دیں
- ون کی بیٹریوں کو محفوظ کرنے کے لیے صرف کوآرڈینیٹر/ڈپٹی کوآرڈینیٹر کو ہندوستان میں مقامی حکام/سفارت خانہ/کنٹرول رومز سے رابطہ کرنا چاہیے
بقا کے رہنما خطوط
- ضروری اشیا کی ایک چھوٹی سی کٹ چوبیس گھنٹے تیار رکھیں
- ایمرجنسی کٹ میں پاسپورٹ، شناختی کارڈ، ضروری ادویات، جان بچانے والی ادویات، ٹارچ، ماچس، لائٹر، موم بتیاں، نقدی، انرجی بارز، پاور بینک، پانی، فرسٹ ایڈ کٹ، ہیڈ گیئر، مفلر، دستانے، گرم جیکٹ، گرم جیکٹ موزے اور جوتوں کا ایک آرام دہ جوڑا ہونا چاہیے، جیسا کہ دستیاب ہو
- کھانا اور پانی محفوظ کریں اور بانٹیں: مکمل کھانے سے گریز کریں، راشن کو بڑھانے کے لیے چھوٹے حصے کھائیں۔ ہائیڈریٹڈ رہیں۔ اگر آپ اپنے آپ کو کسی کھلے علاقے/میدان میں پائیں تو پانی بنانے کے لیے برف پگھلائیں
- زخمی یا بیمار ہونے کی صورت میں کنٹرول روم/ہیلپ لائن/واٹس ایپ سے مشورہ لیں
- موبائل میں موجود تمام غیر ضروری ایپس کو حذف کریں، بیٹری کو بچانے کے لیے گفتگو کو کم والیوم/آڈیو موڈ تک محدود کریں
- گھر کے اندر رہیں، ترجیحی طور پر نامزد محفوظ علاقوں، تہہ خانوں، بنکروں میں
- اگر آپ اپنے آپ کو گلیوں میں پائیں، تو سڑکوں کے کناروں پر چلیں، عمارتوں کے احاطہ کے قریب، نشانہ بننے سے بچنے کے لیے نیچے کی طرف جھکیں، سڑکوں کو عبور نہ کریں، شہر کے مراکز، شہر کے مرکز کے علاقوں سے گریز کریں، شہری علاقوں میں بڑی احتیاط کے ساتھ گلی کے کونوں کا رخ کریں
- ہر نامزد گروپ/اسکواڈ میں لہرانے کے لیے سفید جھنڈا/سفید کپڑا رکھیں
- روسی زبان میں دو یا تین جملے سیکھیں (مثال کے طور پر، ہم طالب علم ہیں، ہم جنگجو نہیں ہیں، براہ کرم ہمیں نقصان نہ پہنچائیں، ہم ہندوستان سے ہیں)
- روسی زبان میں کچھ جملے یہ ہیں:
Я студентизИндии (میں ہندوستان سے ایک طالب علم ہوں)
Я некомбатант (میں ایک غیر جنگجو ہوں)
Пожалуйстапомогите (براہ کرم میری مدد کریں)
- جب ساکن ہوں تو خون کی گردش کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے گہرے سانس لینے کے لیے اعضا کو ہلکی ہلکی حرکت کریں
- کم سے کم ذاتی سامان (ایمرجنسی کٹ کے علاوہ) کو ترجیحی طور پر چھوٹے بیگ میں پیک کریں جو طویل ٹریک / پیدل چلنے کے لیے موزوں ہو
- مختصر نوٹس پر ہدایات کے تحت آگے بڑھنے کے لیے تیار رہیں/ سستی، تھکاوٹ اور ہجوم سے بچنے کے لیے بڑے بیگ نہ اٹھائیں
- اگر فوجی چیک پوسٹ یا پولیس/مسلح عملہ/ فوج کے ذریعے روکا گیا ہے تو تعاون کریں/ مانیں/ اپنے ہاتھ اپنے کندھوں کے اوپر کی طرف کھلی ہوئی ہتھیلیوں کے ساتھ اٹھائیں/ شائستہ رہیں/ ضروری معلومات فراہم کریں/ جب ممکن ہو بغیر تصادم کے کنٹرول روم/ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں
- کنٹرول روم/ہیلپ لائن کی رہنمائی کے مطابق انخلا کے لیے نقل و حرکت حکام کے ساتھ تال میل میں کی جانی چاہیے
یہ نہ کریں
- اپنے بنکر/ تہہ خانے/ پناہ گاہ سے ہر وقت باہر نکلنے سے گریز کریں
- شہر کے مرکز/ہجوم والے علاقوں میں نہ جائیں
- مقامی مظاہرین یا ملیشیا میں شامل نہ ہوں
- سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں
- ہتھیار یا کوئی بغیر پھٹا ہوا گولا بارود نہ اٹھائیں
- فوجی گاڑیوں/فوجیوں/ چیک پوسٹوں/ ملیشیا کے ساتھ تصاویر/سیلفیاں نہ لیں
- براہ راست جنگی حالات کو فلمانے کی کوشش نہ کریں
- وارننگ سائرن کی صورت میں جہاں بھی ممکن ہو فوری پناہ لیں۔ اگر آپ کھلے میں ہیں تو اپنے پیٹ کے بل لیٹ جائیں اور اپنے سر کو اپنے بیگ سے ڈھانپ لیں
- بند جگہوں پر آگ نہ جلائیں
- الکحل کا استعمال نہ کریں / مادے کے استعمال سے پرہیز کریں
- سردی سے بچنے کے لیے گیلے موزے نہ پہنیں۔ جہاں بھی ممکن ہو، اپنے جوتے اتاریں اور اپنے موزے اور دیگر گیلے سامان کو خشک کریں
- غیر مستحکم/تباہ شدہ عمارتوں سے بچیں اور گرنے/اڑنے والے ملبے کا خیال رکھیں
- شیشے کی کھڑکیوں سے دور رہیں تاکہ دھماکوں یا فائرنگ کے دوران اڑتے ہوئے شیشے سے چوٹ نہ لگ سکے
- چیک پوسٹوں پر، اپنی جیبوں میں موجود چیزوں/دستاویزات کے لیے اچانک ہاتھ ڈال کر مسلح اہلکاروں کو چونکائیں نہیں جب تک کہ ایسا کرنے کو نہ کہا جائے۔ جب مسلح اہلکاروں کا سامنا ہو تو اچانک یا جھٹکا دینے والی حرکت نہ کریں
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 2205
(Release ID: 1802745)
Visitor Counter : 262