کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوتھے جن اوشدھی  دیوس کے تحت ہفتے بھر تک چلنے والے فیسٹیول  کے تیسرے دن جن اوشدھی  بال متر پروگرام کا انعقاد

Posted On: 03 MAR 2022 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 مارچ ،2022

جن اوشدھی  بال متر پروگرام،جن اوشدھی دیوس ہفتے  کے تیسرے دن پورے ملک میں 75 مقامات پر منعقد کیا گیا ہے،تاکہ بچوں کو جن اوشدھی یوجنا کے ساتھ ہمارے بال متر کے طورپر شامل کیا جا سکے اور انہیں  پروجیکٹ فائدوں کے بارے میں پوری  معلومات دی جا سکے۔ اس کا مقصد بچوں کو جن اوشدھی دواؤں  اور برانڈڈ دواؤں  کے درمیان   قیمتوں کے فرق کے بارے میں بتانا ،بچت اور جن اوشدھی  خدمات بھی روزگار بھی پروگرام وغیرہ کے بارے  میں  علم مہیا  کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L6YL.jpg

 

اس کے علاوہ ،جن اوشدھی کے ساتھ ہمارے بال متروں کو جوڑنے کےلئے پی ایم بی آئی نے مائی جی او وی  پلیٹ فارم  کے ذریعہ سے جن اوشدھی پر ایک آن لائن سوال جواب کا انعقاد کیا ہے،جس میں 100 بال متروں  میں سے  ہر ایک کو 200 روپے کا کوپن دیا جائےگا۔ پی ایم بی آئی نے جن اوشدھی کے بارے میں بیداری پیغام کو پھیلانے کےلئے  ملک بھر میں  75 مقامات پر اسکائی لینٹرنس اور غبارے چھوڑنے کا انعقاد کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z34L.jpg

 اس سال  کا پروگرام ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع  پر منائے جارہے  آزادی کے امرت مہوتسو  کے تحت منعقد کیا جارہا ہے،یہ بھارتی حکومت کی ایک اہم پہل ہے جو  ترقی پذیر ہندوستان  کے 75 سال  اور اس کے لوگوں ،ثقافت اور کامیابیوں کے قابل فخر  تاریخ کا جشن منانے  اور  خیر مقدم کرنے کےلئے ہے۔

***********

ش ح ۔ا م۔

U:2204


(Release ID: 1802744) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Hindi , Punjabi