خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی پی سی آرنےمنشیات کی روک تھام سے متعلق بیورو کے اشتراک میں بچوں میں منشیات اور منشیات کے استعمال نیز غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر مشترکہ ایکشن پلان ’’ایک  یودھ نشے کے ورودھ‘‘ کے رول آؤٹ پر قومی سطح کے جائزے اور مشاورت کا انعقاد کیا

Posted On: 02 MAR 2022 10:33PM by PIB Delhi

بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن (این سی پی سی آر) نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ساتھ مل کر آج یہاں ریاستوں میں ’’جوائنٹ ایکشن پلان کے رول آؤٹ‘‘ پر ایک قومی جائزے اور مشاورت کا انعقاد کیا۔یہ مشترکہ ایکشن پلان ایک پالیسی دستاویز ہے جو پہلے سے موجود مختلف قوانین، ضوابط، پالیسیوں اور پروگراموں کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔یہ اسکول، ضلع سے لے کر ریاست تک مختلف سطحوں پر کارروائی کے لیے اجتماع کا مرکزتیار کرنے کی ایک پہل ہے جس میں مختلف محکموں اور حکام کو عمل درآمد کرنے کے لیے اقدامات کا اشارہ دیا گیا ہے۔مشترکہ ایکشن پلان جو این سی پی سی آر اوراین سی بی نے تیار کیا ہے اسے 9 فروری 2021 کو جاری کیا گیاتھا۔پہلے مرحلے میں، مشترکہ ایکشن پلان کوان 272 کمزور اضلاع میں نافذ کیا گیا ہے جن کی شناخت این سی بی اور سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت نے کی ہے۔این سی پی سی آر نے اپریل 2021 سے عمل آوری کی نگرانی شروع کر دی ہے اور عملی طور پر جولائی-اگست 2021 میں ضلع کی سطح پر جائزہ اجلاس منعقد کئے گئے۔

دخلی امور کی وزارت ، صحت اور خاندانی بہبود کے وزارت، تعلیم کی وزارت،این ڈی ڈی ٹی سی۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس)، اقوام متحدہ کی تنظیم برائے منشیات کنٹرول (یو این او ڈی سی) اور گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی (جی ایس ڈی ایس) کے نمائندوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں ریاستوں کے شرکاء میں داخلہ ، خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے ،سوشل جسٹس ،صحت ،ایکسائز ،اسٹیٹ ڈرگ کنٹرول ،اسٹیٹ کنٹرول سوسائٹی اور پولیس محکموں کے  ایس سی پی سی آر افسران کے چیئرپرسن اور ممبربھی شامل تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FUPK.png

 

شری ستیہ نارائن پردھان، ڈی جی، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی )کےڈی جی جناب ستیہ نارائن پردھان نے  اپنے افتتاحی خطاب میں این سی بی کی کچھ خصوصی  پہل قدمیوں کے بارے میں بتایا۔این سی بی کی ان خصوصی پہل قدمیوں میں  یعنی mygov.in کے ذریعہ ایک آن لائن ای پلیج  چلانا ،تاکہ ملک کے نوجوانوں میں منشیات کے خلاف بیداری پھیلائی جا سکے۔ اب تک 14 لاکھ سے زیادہ  لوگوں نے منشیات کے خلاف ورچوئل طور پر عہد لےلیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 15 اگست 2022 تک، یعنی ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ تک کم از کم 75 لاکھ لوگ اس کے لئے ای عہد لیں گے۔انہوں نے تمام شرکاء سے درخواست کی کہ وہ یہ ای عہد لیں اور دوسروں کو بھی اس سے آگاہ کریں۔ این سی بی نے این سی پی سی آر کے ساتھ مل کر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ، جے اے پی ۔’ایک یودھ نشے کے ورودھ ‘پر مشہور شخصیت کے ویڈیو پیغامات کو اسٹریم کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔اس کے علاوہ  انہوں نے 8,000 نشا مکت بھارت رضاکاروں کے درمیان مربوط کارروائی کے لیے ایک طریقہ کار تشکیل دینے کی تجویز رکھی ہے۔ جو اس وقت مہم کے بیان کردہ مقاصد کو انجام دینے میں این سی بی اور ریاستی پولیس افسران کے ساتھ ساتھ  272 حساس  اضلاع میں کام کر رہے ہیں۔

این سی پی سی آر کے چیئر پرسن جناب پریانک کانونگو، نے اپنے خطاب میں مشترکہ ایکشن پلان کی تیاری کے پس منظر کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  بچوں سے متعلق امور میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اور ذاتی طور پر بچوں کے لیے بنائے گئے پروگراموں اور سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں۔انہوں نے بچوں میں منشیات اور نشہ آور اشیا ءکے  بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا اوراین سی بی  اوراین سی پی سی آر کو ہدایت دی کہ وہ تمام اتھارٹیز اور شراکتداروں کو شامل کرکے ایک مشترکہ پہل شروع کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی  زور دیا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے بیداری اور حساسیت بہت ضروری ہے۔

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20 اضلاع نمسائی، ادلگوری، چنڈی گڑھ، دمن، جنوبی گوا، سرسا، شملہ، اڈوپی، ترواننت پورم، شیلانگ، جبل پور، نرسنگھ پور، چمپائی، مہسانہ، گجپتی، پٹیالہ، بنڈی، تھیرو وینل  ویلی ،اٹاوہ ،اتر کاشی  کے ضلع کے مجسٹریٹس/کلیکٹرس کی پروگرام میں عزت افزائی کی گئی،جنہوں نے   (جولائی سے دسمبر 2021 تک) مشترکہ ایکشن پلان شروع کیا۔

پروگرام میں ’ایک یودھ  نشے کے ورودھ‘ پر بالی ووڈ اداکار/اداکارہ کے ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے گئے۔

اس جائزہ میٹنگ میں،شیڈیول ایکس اور ایچ  ادویات فروخت کرنے والی دوکانوں ،اسکولوں کے پاس صفر تمباکو علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی شق پرسختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا ۔ساتھ ہی سبھی شراکتداروں کے رول پر بھی زور دیا گیا ۔شرکا نے ملک کے تمام ضلعوں میں مشترکہ ایکشن پلان کو نافذ کرنے سے بھی اتفاق کیا۔

*************

 

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

 

U. No.2187

 


(Release ID: 1802619) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi