محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صنعتی ملازموں کے لئے  صارفین قیمت اشاریہ ( 100= 2016 )–  جنوری 2022

Posted On: 28 FEB 2022 6:29PM by PIB Delhi

محنت بیورو اور محنت و روزگار کی وزارت  کے دفتر کے ذریعہ   ملک میں پھیلے ہوئے 88 اہم صنعتی مراکز کے  317 بازاروں سے  جمع کئے گئے  خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر  صنعتی ملازموں کے لئے   ہر مہینے  صارفین قیمت اشاریہ   کو مرتب کیا جاتا ہے  ۔ یہ اشاریہ  88 مراکز اور پورے ہندوستان کے لئے مرتب کیا گیا ہے   اور اسے  اگلے ،مہینے کے کام کے  آخری دن جاری  کیا جاتا ہے ۔ جنوری  2022 کے لئے یہ اشاریہ  اس پریس ریلیز  میں جاری کیا جا رہا ہے  ۔

جنوری 2022 کے لئے  کل ہند سی پی آئی – آئی ڈبیلو 0.3 پوائنٹس کی کمی کے  ساتھ125.1 ( ایک سو پچیس اعشاریہ ایک) پر رہا ۔ ایک مہینے کی فیصد تبدیلی پر ، اس میں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 0.24 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ  ایک سال پہلے  اسی مہینے کے دوران 0.51 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا تھا  ۔

موجودہ انڈیکس میں درج اضافے میں زیادہ سے زیادہ تعاون خوراک اور مشروبات گروپ سے آیا ہے  جو کل تبدیلی میں 0.82 فیصد  پوائنٹس کا تعاون فراہم کرتا ہے ۔اشیا کی سطح پر تازہ مچھلی  ، سرسوں کا تیل،سیب ،گاجر،فرنچ بین،لہسن ، بینگن ، کولی فلاور، بھنڈی،پیاز، مٹر،آلو، مولی ،ٹماٹر وغیرہ۔ انڈیکس میں کمی کے لئے ذمے دار ہیں ۔ حالانکہ اس کمی کو بڑے پیمانے پر  بھینس کا دودھ ،  چاول ، گندم ، مکان کا کرایہ ، بکرے کا گوشت / مٹن ،سنترہ  ، بیٹروٹ ،خشک مرچ ، پکاہوا کھان غیرہ  کے ذریعہ کنرٹول کیا گیا اور  انڈیکس کو اوپر لانے  میں مدد کی گئی ۔

مرکزی سطح پرپڈوچیری  میں سب سے زیادہ 7.3 پوائنٹس کی کمی درج کی گئی  ۔اس کے علاوہ دیگر پانچ مراکز میں 2 سے  2.9 پوائنٹس ،13 مراکز میں 1 سے 1.9پوائنٹس  ، 33 مراکز میں 0.1سے 0.9پوائنٹس   کے درمیان کمی دیکھی گئی  ۔اس کے بر عکس لدھیانہ  میں سب سے زیادہ  2.3پوائنٹس  کا اضافہ  درج کیا گیا ۔ اس کے علاوہ  پ6 مراکز میں1سے 1.9 پوائنٹس  اور 26 مراکز میں 01 سے  0.9 پوائنٹس  کےد رمیان اضافہ دیکھا گیا  ۔بقیہ  3 مراکز کے انڈیکس  مستحکم رہے  ۔

سال بہ  سال مہنگائی  پچھلے مہینے کے 5.84 فیصد  اور ایک سال پہلے  اسی مہینے کے دوران 5.56فیصد  کے مقابلے  3.15 فیصد رہی ۔ اسی طرح  خوراک افراط زر  پچھلے مہینے  کے 5.93فیصد کے مقابلے  اور ایک سال قبل اسی مہینے  کےدوران 2.89 فیصد کے مقابلے  5.93 فیصد رہا ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11EW9.jpg

Sr. No.

Groups

December, 2021

January, 2022

I

Food & Beverages

126.8

124.7

II

Pan, Supari, Tobacco & Intoxicants

140.8

141.5

III

Clothing & Footwear

122.0

122.4

IV

Housing

116.8

118.9

V

Fuel & Light

157.7

158.0

VI

Miscellaneous

122.5

122.7

 

General Index

125.4

125.1

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2X3VK.jpg

 

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2146

 


(Release ID: 1802509) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi