وزارت خزانہ

آئی ایف ایس سی اے میں مالیاتی اداروں کی طرف سے پائیدار اور پائیداری سے منسلک قرضے پر آئی ایف ایس سی اے گائیڈنس فریم ورک کے مسودے پر عوامی تبصروں کے لیے دعوت

Posted On: 02 MAR 2022 8:33PM by PIB Delhi

 

انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (IFSCA) کو ہندوستان میں بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز (IFSCs) میں مالیاتی مصنوعات، مالیاتی خدمات اور مالیاتی اداروں کو تیار کرنے اور ان کو منظم کرنے کے لیے ایک متحد ریگولیٹر کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

جیسے جیسے آب و ہوا کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے، پوری دنیا کی معیشتیں پائیدار اور کم کاربن نمو کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔ یہ منتقلی پیرس معاہدے اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDG's) کو پورا کرنے کے ان کے عزم سے ہوا ہے۔

بینک اور مالیاتی ادارے ان کلیدی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو قرضے کے ذریعے یا پائیدار اور پائیداری سے منسلک منصوبوں کے لیے سرمایہ اکٹھا کر کے پائیدار اور موسم دوستانہ حل کی حمایت کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ گرین واشنگ جیسے خدشات سے بچا جا سکے۔

مندرجہ بالا کے پیش نظر، مسودہ رہنمائی فریم ورک، IFSC بینکنگ یونٹس (IBU) اور فنانس کمپنیوں/ فنانس یونٹس (FC/FUs) (IFSCs سے قرض دینے کی سرگرمیاں شروع کرنا) کی حوصلہ افزائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ گرین/ سماجی/ پائیدار/ پائیداری سے منسلک قرضہ سے متعلق اندرونی طور پر بورڈ سے منظور شدہ ایک جامع پالیسی تیار کی جا سکے۔ اس رہنمائی کا مقصد موجودہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق اصولوں کو اپنانے کے لیے ایک وسیع فریم ورک فراہم کرنا ہے۔

قرض دینے سے متعلق اس طرح کی پالیسی کے بنیادی اجزا میں ان پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا جیسے:

قرض دہندہ کی تشخیص کا عمل،

رقم کے استعمال کا اندازہ لگانا اور قرض کی سہولت کے قانونی دستاویزات میں اسے مناسب طریقے سے بیان کرنا،

پروجیکٹ کی تشخیص اور انتخاب کے لیے اپنایا جانے والا طریقہ کار، آمدنی کا انتظام،

رپورٹنگ میکانزم،

اندرونی طور پر یا بیرونی جائزہ کار کے ذریعے نگرانی، اور؛

قرض دینے کی سہولیات کی ڈی کلاسیفیکیشن۔

مسودہ مزید اہل گرین پروجیکٹس، سماجی پروجیکٹس اور صنعت کے بعض گرین معیارات کی ایک مثالی فہرست فراہم کرتا ہے جس کی بنیاد پر کسی سہولت کی لیبلنگ یا درجہ بندی کی جا سکتی ہے۔

مسودہ رہنمائی کو IFSCA کی ویب سائٹ https://www.ifsca.gov.in/PublicConsultation پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

ڈرافٹ فریم ورک پر عام لوگوں اور اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے / مشورے طلب کیے گئے ہیں، تاکہ 22 مارچ 2022 تک یا اس سے پہلے ہم تک پہنچ سکیں (یعنی پریس ریلیز کی تاریخ سے 21 دنوں کے اندر)۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2168



(Release ID: 1802483) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi