سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے کرناٹک میں 19930 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 46 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 28 FEB 2022 9:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 فروری، 2022

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج کرناٹک میں 19930 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 46 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ بیلگاوی میں ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں عالمی درجے کے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ریاست میں خوش حالی کے مواقع پیدا کرکے کرناٹک کی دیرپا ترقی اور اس کے فروغ کے لیے  پرعزم ہے۔

3972 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ کل 238 کلو میٹر کے قومی شاہراہ پروجیکٹ کو کرناٹک سے مہاراشٹر اور گوا کے لیے بین ریاستی سڑک کنکٹی ویٹی کے لیے بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے آمدورفت میں ہونے والی رکاوٹوں اور ایندھن کی کھپت میں کمی، نیز آمدورفت میں تیزی اور علاقے میں بندرگاہوں کی کنکٹی ویٹی میں بہتری آئے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XGUD.jpg

 

ہبلی میں 26 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور اس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ 12795 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ کل 925 کلو میٹر طویل قومی شاہراہ پروجیکٹوں سے بلارکاوٹ محفوظ اور بنگلور کے لیے گاؤوں سے ضلع ایچ کیوز تک سفر میں تیزی آئے گی، جس سے ریاستی کنکٹی ویٹی کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ وہ کرناٹک میں یادگاری ورثے تک کنکٹی ویٹی فراہم کریں گے، جس سے سیاحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہوگا اور ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

منگلورو میں 3163 کروڑ روپے کی مالیت سے 15 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ شاہراہوں کی تعمیر سے کرناٹک میں لوگوں کی سماجی اقتصادی خوش حالی پر زبردست اثر پڑے گا۔ جناب گڈکری نے کہا کہ کل 165 کلو میٹر طویل اس پروجیکٹ سے کرناٹک سے گوا تک جانے والے مسافروں کو بلارکاوٹ کنکٹی ویٹی ملے گی، جس سے بین ریاستی کنکٹی ویٹی کو فروغ حاصل ہوگا اور گھاٹ کی سڑکوں پر جانے والے مسافروں کی حفاظت بھی یقینی ہوگی۔

کرناٹک کے وزیراعلی جناب بی ایس بومئی، مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور دیگر سینئر اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی اس موقع پرموجود تھے۔

*********************

 

 

 

(ش ح ۔  ع ح۔ ت ع)

U.No. 2138


(Release ID: 1802255) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi