وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آ رڈی او بھون میں سائنس کے قومی دن کی تقریبات

Posted On: 28 FEB 2022 9:30PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق وترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او نے  آج سائنس کا قومی دن  2022 منایا،جس میں سائنسدانوں اور عملے کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع  پر ڈی آر ڈی او بھون  میں   ڈیفینس سائنس فورم کے ذریعہ ایک خصوصی تقریب کا اہتمام  کیا گیا۔ ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری  ڈاکٹر ایم روی چندرن  نے   اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔  ڈی ڈی آر اور ڈی کےسکریٹری  اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس تقریب کی  صدارت کی ۔

اپنے کلیدی خطاب میں ارضیاتی سائنس  کی وزارت کے سکریٹری  ڈاکٹر ایم روی چندرن نے سمندر کی تحقیق کے لئے  سمندر  کے وسائل  کا پتہ لگانے کی خاطر سائنس اور ٹکنالوجی کو  مربوط کرنے  کی ضرورت  پر زوردیا۔ سمندر کے لئے پہلے  انسانی مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس مشن کا مقصد  سمدریان پروجیکٹ کے تحت  5000 میٹر سمندر کی گہرائی تک جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹکنالوجی  گہرے سمندر  کا پتہ لگانے میں  مددگار ثابت ہوگی اور صاف توانائی میں  بھی مدد  ملے گی اس کے علاوہ سمندر سے حاصل ہونے والی  مصنوعات  ،معیشت کو مضبوط  بنانے میں مدد دے گی۔

ڈی ڈی آر  اور ڈی  کے سکریٹری  اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین نے اپنے خطاب میں  مہارت  اور خودکفالت حاصل کرنے کے لئے جاری  جستجو  کے لئے  سائنسی برادری کو مبارکباددی ۔  انہوں نے اس  بات  پر زور دیا کہ  سائنٹیفک  جذبہ ،انسانیت  اور تحقیق کا جذبہ  ایسے اصول ہیں ، جن  پر ہم  ملک کی تیارکردہ مصنوعات اور  ٹکنالوجیوں کے ساتھ   اپنی مسلح   فورسز  کی تربیت  کرتے ہیں ۔سائنس کے قومی دن  کے موضوع  کے مطابق  ڈی آر ڈی او ملک کے دفاع کے لئے عالمی  نوعیت کی سائنس اور ٹکنالوجی  حل  ہمیشہ فراہم کرے گا اور ایک آتم نربھر بھارت کے مشن کے  حصول کو  کامیاب بنائے گا۔سائنس کے قومی دن کا موضوع تھا: ‘‘ ایک ٹھوس مسقبل  کے لئےسائنس اورٹکنالوجی میں مربوط رسائی’’

مختلف ڈی آر ڈی او  / اداروں  سے  29 تحقیقی مقالے حاصل ہوئے ، جن میں سے تین تحقیقی مقالوں کو ڈی آر ڈی او سائنس   کے دن   کے  موقع پر منتخب اور پیش کیا گیا۔ لیب سے حاصل ہوئے  تمام سائنسی  مقالوں  کی  ترتیب  اس موقع پر اعلی ٰشخصیتوں کے ذریعہ  جاری کی گئی ۔

اس موقع پر ایچ ای ایم آر  ایل ،  ڈی آر ڈی او کے  سابق ایس  سی – جی ہرپال سنگھ  یادو کی تحریرکرد ہ   مونوگراف   ،جس کا عنوان  تھا: ‘‘ انٹروڈکشن ٹو ایکسپلوسیو ری ایکٹوآر مر ’’  بھی جاری کی گئی ۔ اس مونوگراف میں  ایکسپلوسیو ری ایکٹوآر مر کے بنیادی کام کاج  اور ایکسپلوژن  ڈائنامکس اور  شدیدلہروں   کی بنیاد پر روشنی ڈالی گئی ہے،  جو  ایکسپلوسیو ری ایکٹوآر مر(ای آر اے) کے بنیادی  طریقہ کار کوسمجھنے کے لئے  ضروری ہیں۔

ہرسال 28  فروری کو سائنس کا قومی دن اس لئے منایا جاتا ہے تاکہ سرچندرشیکھر وینکٹ رمن کے ذریعہ 1928  میں  رمن ایفیکٹ  کی دریافت  کو یاد کیا جاسکے ۔اس دریافت کے نتیجے میں  انہیں  1930  میں  نوبیل انعام سے سرفراز کیا گیا تھا۔اس دن کو منانے کا مقصد  سائنسی جذبے کو بڑھانا  ،سائنس کو مقبول عام بنانا اور  عوام میں  سائنسی جذبے  کو اجاگر کرکے  اختراعی  سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس کے علاوہ  ایک مثبت سائنسی تحقیقی   ثقافت  قائم کرنا ہے۔

دفاعی سائنسی فورم   ڈی آر ڈی او کا ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں  مختلف ڈسپلنس کےسائنسداں  مختلف شعبوں کے  ماہرین کے ساتھ  نظریات کا تبادلہ کرتے ہیں، فیلوشپ سے بات چیت کرتے ہیں اور انٹرڈسپلنری  پروجیکٹوں کی  سہولت  پر بحث کرتے، ہیں جہاں  ماہرانہ رائے  کی ضرورت ہوتی ہے۔

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2137


(Release ID: 1802253) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi