کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

روس کے لیے برآمداتی لین دین پرکوریج واپس نہیں لی گئی ہے:ای سی جی سی


صارفین کو روس کے لیے بحری جہازوں کے ذریعے بھیجے جانے والے اپنے سامانوں کے تحفظ کے لیے سرویسنگ شاخ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا

Posted On: 28 FEB 2022 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 فروری، 2022

ہندوستان کی برآمداتی کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن ( ای سی جی سی) نے وضاحت کی ہے کہ روس کے لیے برآمداتی لین دین پر کوریج کو واپس نہیں لیا گیا ہے۔ مختلف میڈیا رپوٹوں میں اس بات کا ذکر ہے کہ ای سی جی سی نے اپنے سرکلر مورخہ 25 فروری 2022 کے ذریعے روس کے لیے برآمداتی لین دین پر اپنی کوریج کو واپس لے لیا ہے، جو کہ حقیقی طور پر غیردرست ہے۔

موجودہ حالات کے تناظر میں ای سی جی سی نے موجودہ دروں پالیسی کے مطابق روس کے ملک کو لاحق  خطرہ شرحوں کا جائزہ لیا۔ اسی مناسبت سے 25 فروری 2022 سے روس کے کوریج زمرے میں ترمیم کرتے ہوئے اوپن کور سے ہٹا کر کوریج زمرہ -1 (آر سی سی -1) میں رکھا گیا ہے، جس کے لیے ریولونگ حد (ایک سال کے لیے عام طو رپر ویلیڈ ہوتی ہے) خاص طور پر معاملہ در معاملہ کی بنیاد پر منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تبدیلیاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں کہ ای سی جی سی برآمداتی کریڈٹ بیمہ پالیسیوں کے تحت آنے والے خطرات کی نگرانی اور اس کا جائزہ لینے، نیز خطرات کو کم کرنے کے مناسب اقدامات کرنے میں اہل ہیں۔ مذکورہ اقدامات ہندوستان میں برآمدکنندگان/ بینکوں، روس میں خریداروں اور / یا بینکوں سے برآمدات کی ادائیگی کو حاصل کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے میں اہل بنائیں گے۔

صارفین کو روس کیلئے بحری جہازوں کے  ذریعے بھیجے جانے والے سامانوں کے تحفظ کے ذریعے ای سی جی سی کی سروسینگ شاخ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ای سی جی سی صورت حال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے اور وہ مستقبل کے حالات کی بنیاد پر دروں پالیسی کا مزید جائزہ لے گا۔

*********************

 

 

(ش ح ۔  ع ح۔ ت ع)

U.No. 2135


(Release ID: 1802251) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Marathi , Hindi