مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

‘کچرے سے پاک شہروں کے لئے سوشل  انٹرپرائیزز’پر قومی کانکلیو:فضلے کے انتظام میں خواتین کاروباریوں کی حوصلہ افزائی’

Posted On: 01 MAR 2022 4:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم مارچ ،2022

 

مکانات اور شہری امور کی وزارت کے زیراہتمام سوچھ بھارت مشن شہری ،2.0  ،چھتیس گڑھ حکومت کے تعاون سے 3 مارچ 2022 کو  رائے پور میں ‘کچرے سے پاک شہروں کے لئے سوشل  انٹرپرائیزز:فضلے کے انتظام میں خواتین کاروباریوں کی حوصلہ افزائی’کے موضوع پر  ایک قومی کانکلیو کا انعقاد کررہا ہے۔چھتیس گڑھ کے شہری ترقی کے وزیر ،رائے پور میونسیپل کارپوریشن کے  میئر ،مکانات اور شہری امور کی ترقی کی وزارت  کے سکریٹری  اور چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری  سمیت مختلف معزز ہستیوں کے اس کانکلیو میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔مشن کی صلاحیت سازی  کی پہل کے حصے کے طورپردن بھر چلنے والا یہ پروگرام ریاستوں اور شہری مقامی اداروں  کے لیے مختلف مرکزی اور غیر مرکزی  فضلہ کے انتظام کے طریقوں پر تربیت حاصل کرنے کےلئے ایک پلیٹ فارم کے طورپر کام کرے گا۔اس تقریب میں ایس بی ایم شہری 2.0 کے تحت ‘کچرے  سے پاک شہروں کےلئے  قومی صلاحیت سازی  کے فریم ورک’ کے اجراء کا بھی مشاہدہ کیا جائے گا، جس سے ملک میں شہری صفائی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے متعلقہ  شراکت داروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZPK2.jpg

 

تقریباً 17 ریاستوں کے نمائندے اور یوایل بی سمیت   شمال مشرقی ریاستوں میں آسام ،اروناچل پردیش اور ناگالینڈ ،مرکز کے زیر انتظام علاقے جیسے جموں و کشمیر  ،چنڈی گڑھ اور لداخ ، اور بڑی ریاستیں جیسے  مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر ،اترپردیش  اور تمل ناڈو کے اس دن بھر چلنے والے کانکلیو میں شرکت کرنے کی امید ہے،جس میں حصہ لینے والوں کی توجہ مبذول کرنے کےلئے مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔اس دن کی شروعات  صبح سویرے  شرکاء این سی سی کیڈٹ کے ساتھ  مہاندی ندی کے کنارے  صفائی مہم چلا کر  کچھ مختلف انداز میں کریں گے۔اس کے بعد قریبی پٹن میں سالڈ لیکوڈ ریسورس مینجمنٹ (ایس ایل آر ایم) سنٹر کا دورہ کیا جائے گا۔گھروں  سے جمع کیے جانے والے الگ تھلگ کچرے کو ایس ایل آر ایم سینٹر میں لایا جاتا ہے جہاں غیر نامیاتی (خشک/ غیر بایو ڈیگریڈیبل) حصوں کو بعد میں ری سائیکلنگ/ پروسیسنگ اور ویلیو ریکوری کے لیے مزید مختلف ذیلی زمروں میں ترتیب دیا جاتا ہے۔

شرکاء ایس ایل آر ایم سینٹر میں ‘شرم دان’ میں بھی شامل  ہوں گے اور کچھ خشک فضلہ کو جسمانی طور پر مزید حصوں میں ترتیب دیں گے۔اس کے بعد، شرکاء کو رائے پور میں انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ فیسلٹی اور کھاد کے لیے الگ کیے گئے گیلے کچرے کی سائنسی، ویلیو ایڈڈ پروسیسنگ کا مظاہرہ کرنے کےلئے  ایک ورمی کمپوسٹنگ سنٹر کے فیلڈ کے دورے  پربھی  لے جایا جائے گا ۔

دن بھر جاری رہنے  والے اس پروگرام میں دوپہر کے سیشن میں ملک بھر سے  مختلف  خواتین کے زیر قیادت انتظامیہ اقدامات    کی پیش کش توجہ کا مرکز ہوگی۔مثال کے طورپر ،کچرا چننے والوں کے ساتھ کام کرنے والی بینگلورو کی ایم تنظیم ہاسیرو ڈالا ہے،جو  انہیں کچرے کے کاروباریوں میں تبدیل کرکے ان کے معیار زندگی اورذریعہ  معاش کو بہتر بنانے میں مدد کرتی  ہے۔اوڈیشہ  کی کٹک میونسیپل کارپوریشن  خواجہ سراؤں کے زیر قیادت سیلف ہیلپ گروپوں کوویسٹ آپریٹروں کے طورپر شامل کرکے  معاشی  طورپر بااختیار بنانے کےلئے  کام کررہی ہے۔سوچھ کو آپریٹو کے تحت پونے کی ریڈ ڈاٹ مہم سینیٹری فضلے   کے محفوظ اور پائیداراخراج  کے ساتھ ساتھ    ماہواری  کی صحت  کے بارے میں بیداری پھیلانے کےلئے کام کررہی ہے۔تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں،خواتین  کے زیر قیادت سیلف ہیلپ گروپوں نے ‘ایس ایچ ای ٹیموں’کو کچی آبادیوں میں کمیونٹی  بیت الخلا  کو چلانے اور دیکھ بھال اور کچی آبادیوں  میں صحت مند  صفائی  اور حفظان صحت  کے طریقوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کےلئے  کاروباری منصوبے  قائم کئے  ہیں۔ہریانہ کے گروگرام میں ،ساہس ،سیلف ہیلپ گروپ،میونسیپل کارپوریشن کے تعاون سے ’الگ کرو مہم- ہر دن تین بِن’ کی قیادت کررہا ہے۔اس مہم  کے تحت میونسیپل کونسلوں کے ٹھوس کچرے کو  ذرائع پر ہی تین حصوں میں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے جس میں  گیلا (بائیو ڈی گریڈیبل) ،خشک کچرا (نان بائو ڈیگریڈیبل) اور گھریلو خطرناک کچرا رہائشی کمیونٹیز کے کچرے میں الگ کرنے کےلئے بیداری پیدا کی جاسکے۔اس دوران ایک  نغمہ ‘سوچھتا جاری ہے’ کا افتتاح بھی کیا جائےگا۔ اس پروگرام کو مختلف آن لائن چینلوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی ویب کاسٹ  کے ذریعہ سے براہ  راست نشر کیا جائےگا تاکہ مختلف  شہر بھی اس میں ورچوؤل ذرائع سے حصہ لے سکیں۔

گزشتہ سات برسوں میں ،سوچھ بھارت مشن شہری نے دنیا میں سب سے بڑی شہری  صفائی ستھرائی کے انقلاب کے ذریعہ سے ایک ‘صاف ستھرے ہندوستان’ کی تعمیر کی سمت میں ایک سو تیس کروڑ شہریوں  کے  عزم کا استعمال کیا ہے۔اس مدت کے دوران ملک کی صفائی ستھرائی  میں قابل ذکر تبدیلی رونما ہوئی ہے۔اس کے تحت سبھی 35 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام  شہری علاقوں  نے  کھلے میں رفع حاجت (او ڈی ایف) سے پاک ہونے  کا ہدف  حاصل کیا،ملک کے 87 فیصد وارڈوں میں ذرائع پر ہی کچرے کو الگ کرنے  کی  روایت کو اپنایا گیا اور ویسٹ پروسیسنگ تقریباً چار گنا بڑھ گیا  ،جو 2014 میں 18 فیصد کے مقابلے اس وقت 71 فیصد ہوگیا ہے۔

صفائی ستھرائی کے اس سفر میں چھتیس گڑھ کو سوچھ سروے  کے تحت مسلسل تین برسوں کےلئے ہندوستان میں  سب سے  صاف ستھری ریاست (100 سے زیادہ یو ایل بی کی فہرست میں) اور ساتھ  ہی ایم او ایچ یو اے کے ذریعہ چلائے جارہے  صفائی دوست چیلنج میں بہترین ریاست کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے شہری  مقامی بلدیہ میں امبیکا پور اورپاٹن کو پانچ اسٹار والے کچرے سے پاک شہروں کے طورپر قرار دیا گیا ہے،جبکہ 44 یو ایل بی کو تین اسٹار والے کچرے سے پاک شہروں کے طورپر تصدیق  دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے یکم اکتوبر کو ‘کچرے سے پاک شہر’ بنانے کے  مکمل نظریے کے ساتھ  سوچھ بھارت مشن شہری 2.0   کا افتتاح کیا تھا۔مشن  کو  ‘ویسٹ فرام ویلتھ’ اور ‘ سرکولر  ایکونومی’ کے وسیع اصولوں  کے تحت وسائل  کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کےلئے عمل درآمد کیاجارہا ہے۔اس  عمل میں،مشن خصوصی طورپر سماج  کے اقتصادی طورپر کمزور  طبقوں اور خواتین کے بااختیار بنانے سمیت سماج صنعت کاری کی ترقی کے ذریعہ سے  حفظان صحت  کے شعبہ میں  کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے ایک قابل نظام بنانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔حال ہی میں مشن کے ذریعہ فرانس کی حکومت کے ساتھ ساجھے داری میں ایک  سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج شروع کیا گیا ہے۔چیلنج کا مقصد اسٹارٹ اپ اور صنعتوں کی ترقی  کےلئے ایک بہتر ماحول   کو فروغ دینا ہے،جس میں فضلے کے اخراج  کے شعبہ میں خواتین  کی قیادت والی صنعتیں شامل ہیں اور مختلف  موضوعات میں جدید  وسائل کی پہچان کرنے  کی امید ہے،جیسے(i) سماجی شمولیت، (ii) زیرو  ڈمپ (ٹھوس فضلہ کا انتظام)، (iii) پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ، اور (iv) ڈیجیٹل اہلیت کے ذریعے شفافیت۔فاتح  طریقوں کو فی منتخبہ پروجیکٹ کےلئے 25 لاکھ روپے  کی مالی مدد اورفرینچ  ٹیک سے ایک سال کی  حمایت یافتہ انکیوبیشن مدد حاصل ہوگی ۔

باقاعدہ اپ ڈیٹ کےلئے  برائے مہربانی سوچھ بھارت مشن کی باضابطہ ویب سائٹ اور سوشل میدیا ذرائع  کا استعمال کریں:

ویب سائٹ: www.swachhbharaturban.gov.in

فیس بک: Swachh Bharat Mission - Urban

ٹویٹر: @SwachhBharatGov

انسٹاگرام: sbm_urban

یوٹیوب : Swachh Bharat Urban

 

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:2118

 



(Release ID: 1802163) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Tamil