مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی-ڈاٹ نے 12 ویں سالانہ ایجس گراہم بیل ایوارڈس میں گھریلو سطح پر ڈیزائن کئے گئے اور تیار کئے گئے اختراعی ٹیلی کام سالیوشن کے لئے 3 ایوارڈس حاصل کئے


سی- ڈاٹ کو سماجی فلاح وبہبود  ،کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے روک تھام کے اقدامات  اور لاک ڈاؤن کے بندوبست میں اختراع کے لئے تکنیک کے زمرے میں فاتح قرار دیاگیا

Posted On: 25 FEB 2022 6:33PM by PIB Delhi

حکومت ہند کا ممتاز ٹیلی کام تحقیق وترقی کا مرکز کے  سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) نے 25 فروری 2022 کو ورچوئل تقریب میں گھریلو سطح پر ڈیزائن کئے گئے اور تیار کئے گئے اختراعی ٹیلی کام سالیوشن کے لئے مختلف زمروں میں بارہویں سالانہ ایجس گراہم بیل ایوارڈس میں 3 ایوارڈس حاصل کئے۔ سی- ڈاٹ کو 3 زمروں میں اعلیٰ فاتح قرار دیاگیا ہے، جیسا کہ درج ذیل میں اس کی تفصیلات موجود ہے۔

1.’سماجی فلاح وبہبود کے لئے تکنیک‘ زمرے میں آئی ٹی یو کی، انتباہی پروٹوکول (سی اے پی) پر مبنی آفات کے بندوبست اور تیاری کے لئے گھریلو سطح پر ارلی وارننگ پلیٹ فارم ۔ اس جدید ترین سالیوشن کو اِس زمرے میں اعلیٰ فاتح قرار دیاگیا ہے۔ یہ سسٹم مختلف قدرتی آفات جیسے گردابی طوفان، سیلاب، وبا کے بارے میں آفات زدہ علاقوں میں لوگوں کو مقامی زبان میں موبائل فون، ٹی وی، ریڈیو، ریلوے کے اعلانات اورڈسپلے سسٹم اور ساحلی سائرن سمیت متعدد میڈیا وسائل کے ذریعہ مقام پر مبنی آفات سے متعلق الرٹ کو مؤثر طریقے سے بھیج سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے جان ومال کے نقصان میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سی-ڈاٹس کی یہ کفایتی سالیوشن کو ملک گیر نفاذکے لئے قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مربوط الرٹنگ سسٹم پروجیکٹ میں لگایاگیا ہے۔  کووڈ-19 اور طوفان نسرگا، امپھان، توتکے اور یاس کے دوران اس پلیٹ فارم کا مؤثر انداز میں زبردست استعمال کیاگیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس مضبوط پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے 350 کروڑ سے زیادہ ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GK8Z.png

2.سی-ڈاٹ سمواد محفوظ میسجنگ اور کالنگ سالیوشن کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ اس سالیوشن نے لاک ڈاؤن بندوبست میں اختراع کے لئے مختلف زمروں میں بھی پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ سی-ڈاٹ سمواد ایک محفوظ انداز میں میسجنگ، وائس اور ویڈیو کالس، ویڈیو کانفرنسنگ کو محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔  سرکاری کمیونیکیشن، میٹنگ کے لئے استعمال میں اضافہ کے لئے منفرد خصوصیات کے ساتھ مختلف تحفظاتی خدشات کے حل کے مقصد کے لئے خصوصی طور پراس کو ڈیزائن کیاگیا ہے۔ سمواد کو ایک وقف شدہ نیٹ ورک، انفرا اسٹرکچر یا کلاؤڈ پر مبنی ماحولیات پر آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے، جو صارف ادارے کے انتظامی کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ سمواد اپنے مضبوط سیکورٹی اور انکرپشن صلاحیتوں کے ساتھ سائبر حملوں کے خلاف ڈاٹا کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ یہ سالیوشن کووڈ- 19 کے دور میں ’ورک فراہم ہوم‘ میں آسانی پیدا کرنے کے لئے کافی مؤثر ثابت ہوا ہے۔  سی-ڈاٹ سمواد کو کچھ اسٹریٹجک ایجنسیوں سمیت مختلف سرکاری محکموں میں لگایاگیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00209LD.jpg

3. سی-ڈاٹ کوارنٹین الرٹ سسٹم (سی کیو اے ایس) نے’ کووڈ-19 سے نمٹنے میں روک تھام کے اقدامات‘ کے زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ سی کیو اے ایس کووڈ کے دوران قرنطینہ میں رہنے والے افراد کی مؤثر نگرانی کے لئے ایک جامع حل ہے اور جیو فینسنگ پر مبنی قرنطینہ کی خلاف ورزی کا پتہ لگانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور صارف کے لئے اسمارٹ فون اور فیچر فون دونوں میں بھی یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ ٹیلی مواصلات کا محکمہ  (ڈی او ٹی) اور ٹی ایس پیز کے ساتھ سی-ڈاٹ کی جانب سے پورے پروجیکٹ پر عمل درآمد اور اس کی تیاری کا تصور کیاگیا ہے، جنہوں نے اضافی قیمت خرچ کئے بغیر موجودہ وسائل کا استعمال کرکے اسے تیار کیا ہے۔سی کیو اے ایس کو مئی 2021 سے آکسیجن لے جارہی گاڑیوں کا پتہ لگانے کے لئے آکسیجن ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم (او ڈی ٹی ایس) کے طور پر بھی استعمال کیاجارہاہے۔ فی الحال سی کیو اے ایس کو 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے استعمال کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035VRQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L5BS.jpg

ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی-ڈاکٹ اور چیئرمین، سی-ڈاٹ پروجیکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر پنکج دلیلا، ڈائریکٹر، سی-ڈاٹ اور رکن، سی-ڈاٹ پروجیکٹ بورڈ اور محترمہ سکھا شریواستو، ڈائریکٹر، سی-ڈاٹ اور رکن سی-ڈاٹ پروجیکٹ بورڈ، پروجیکٹ لیڈران، سوربھ باسو، برین کرماکر انوائیا رائے نے اس ایوارڈ کی تقریب میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے نوجوان انجینئروں اور سی-ڈاٹ  ٹکنالوجی   کی اہم    شخصیات کی  کوششوں کی ستائش کی، جو  آتم نر بھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کے لئے مسلسل اختراعی کوششیں کررہے ہیں۔

 

*************

( ش ح ۔ ع ح ۔ ع ر (

 U. No. 2080


(Release ID: 1801780) Visitor Counter : 205


Read this release in: Tamil , English , Hindi