وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی وزارت  نے آج  سائنس وگیان سروتر پوجیتیہ کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کے حصہ  کےطور پر دھارا ۔ این اوڈ ٹو انڈین نالج سسٹم یعنی بھارتی علوم کا ایک منظوم بیانیہ دھارا سیریز کی اولین تقریب منعقد کی

Posted On: 25 FEB 2022 6:00PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت  نے آج نئی دہلی میں دھارا، این اوڈ ٹو انڈین نالج سسٹم یعنی بھارتی علوم کا ایک منظوم بیانیہ دھارا سیریز کی اولین تقریب منعقد کی۔اس کانفرنس  جس کا انعقاد سائنس ہفتہ منانے کے لئے کیا جا رہا ہے ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعہ اس سے خطاب کیا۔اس موقع پر معروف ریاضی داں منجول بھارگوا نے’’بیونڈ زیرو۔ ریاضی میں ہندوستان کی کچھ بنیادی شراکت کا جائزہ ‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیا۔ اس موقع پر آئی سی ٹی ای کے ممبر سکریٹری راجیو کماربھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FVN8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P6LW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031P3H.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QBZC.jpg

 

اس موقع پر، ایک ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعہ اپنے خطاب میں، ثقافت کی وزارت میں سکریٹری جناب گووند موہن نے کہا کہ بھارت میں ریاضی کی بہت طویل اور مالا مال تاریخ ہے۔بھارت میں ریاضی نے قابل ذکر تعاون دیا ہے۔لہٰذا یہی وقت ہے کہ  متعلقہ شعبے میں شراکت کا جشن منائیں اور دنیا کو ترقی کی منازل طے کرنے اورمنسلک رہنے کے لئے ایک بہتر جگہ بنانے کی سمت ان شراکتوں کو آگے لے جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ثقافت کی وزارات اس دھارا۔ این اوڈ ٹو انڈیا کے علمی نظام کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہے، جس میں  مختلف شعبوں میں ہندوستان کی شراکت کا جشن منایا جاتا ہےاوریہ  پروگراموں کا ایک  ایساسلسلہ ہےجس سے مظاہرہ جاتی لیکچروں کے ذریعہ تقویت باہم پنچائی گئی ہے۔

ریاضی میں بھارتیوں کے تعاون پر بات کرتے ہوئے شری منجول بھارگو نے کہا کہ بھارت نے ریاضی کے شعبے میں صفر سے کہیں زیادہ تعاون دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ ریاضی میں صفر کی شراکت کو تسلیم کیا جاتا ہے اور دنیا بھر کے اسکولوں میں پڑھایا جاتا ہے، اس کے باوجودبھارتیوں کی دیگر بڑی خدمات میں سے زیادہ تر کو عام طور پر مکمل طور پر بیان نہیں کیا گیا ہے۔

اپنی تقریر میں انہوں نے صفر کے علاوہ ریاضی میں دس بھارتی خدمات پر روشنی ڈالی۔ جس میں بھارتی ہندسوں کا نظام، دی بودھیانا-پتھاگورس تھیوریم، زبان کی ریاضی، ٹرگنو میٹری سائن فنکشن،منفی نمبر،سولوشنس ٹو کوارڈ ریٹیک اکویشنس، بائنومیئل کوایفیشینٹس،وراہانکا۔فائبونیکی سکوینسز،ایرر ڈٹیکٹنگ /کرینکٹنگ کوڈس،پی آئی کے لئے فرسٹ ایگیزٹ فارمولہ شامل ہیں۔

اے آئی سی ٹی ای ممبر سکریٹری راجیو کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ثقافت کی وزارت کے زیر اہتمام اس پروگرام کے ذریعہ پہلی بار قدیم ہندوستان میں کئے گئے کام کو دنیا کے سامنے لایاجا جا رہا ہے۔

بھارت  ریاضی کی ایک بہت ہی مالامال، طویل اور متبرک تاریخ  کا حامل ملک رہا ہے۔ریاضی میں از حد ابتدائی چیز یعنی ہندسو کی نمائندگی سے لیکر اس کے متعلقہ تمام تر پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور غیر معینہ تسویہ تک پہنچنا اور لا متناہی اور لامتناہیت کے تمام تر پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ترین تکنیکات وضع کرنے جیسے معاملات میں بھارتی ریاضی داں حضرات نے قابل ذکر تعاون دیا ہے۔

 ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ ترقی پسند بھارت کے 75 سال اور اس کے عوام،ثقافت اورحصولیابیوں کی شاندار تاریخ اور اس کی یاد منانے کے لئے بھارتی حکومت کی ایک پہل ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو 12 مارچ 2021 کو شروع کیا گیا تھا اور تبھی سے ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع کی گئی جو 15 اگست 2023 تک جاری رہے گی۔

اس اہم موقع کی یاد میں، آزادی کا امرت مہوتسو ملک بھر میں اور دنیا بھر میں تمام وزارتوں، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بیرون ملک ہمارے ہم منصب عہدیداروں کی شرکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یہ جشن پروگراموں کی شکل میں منایا جارہا ہے جو’پوری حکومت‘ (مختلف سرکاری اداروں کے درمیان تعاون) کے اصول پر منعقدہوتے ہیں اور اس میں زیادہ سے زیادہ ’جن بھاگیداری‘ (عوام کی شرکت) کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

*************

 

 

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.2073


(Release ID: 1801753) Visitor Counter : 245


Read this release in: English , Hindi , Tamil