امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا تھوک قیمت میں اُرد کی دال کی قیمت میں 4.99 فیصد کی تیز گراوٹ رپورٹ کی گئی


مرکز کی پہل قدمیوں کی وجہ سے دالوں کی قیمتوں میں گراوٹ

مرکز نے بلا روک ٹوک درآمدات کو یقینی بنانے کے لئے 15 مارچ 2021 سے نافذ’مفت زمرے‘ کے تحت تور، ارد اور مونگ کی درآمد کی اجازت دی

Posted On: 25 FEB 2022 7:28PM by PIB Delhi

حکومت نے گھریلو دستیابی کو بڑھانے کی غرض سے اور ضروری غذائی اشیا کی قیمتوں میں استحکام کے لئے مختلف فعال اور احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔ انہیں اقدامات کی وجہ سے تور/ارہر کی دال کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ رپورٹ کی گئی ہے۔

محکمہ امور، صارفین (ڈی او سی اے) کی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ارد دال کی اوسطاً تھوک قیمت 25 فروری 2022 کی رپورٹ کے مطابق 9410.58 روپے پر کوئنٹل ہے جو کہ 25 فروری 2021 کو 9904.39 روپے پر کوئنٹل تھی یعنی 4.99 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح 24 فروری 2022 کے رپورٹ کے مطابق اُرد کے دال کی اوسطاً تھوک قیمت 9444.06  روپے پر کوئنٹل ہے، جو کہ 24 فروری 2021 کو 9896.95 روپے پر کوئنٹل تھی۔ یعنی 4.58 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

مئی 2021 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوائزریز جاری کی گئیں تھیں کہ وہ ضروری اشیا ایکٹ، 1955 کے تحت ضروری غذائی اشیا کی نگرانی کریں تاکہ میل کے مالکان، درآمد کنندگان اور تاجروں کے ذریعہ رکھے ہوئے دالوں کے ذخیروں کے انکشاف کو یقینی بنایا جائے۔ 2 جولائی 2021 کو مونگ کو چھوڑ کر تمام دالوں کے ذخیرے کی حد بندی کی پابندی کی مشتہری کی گئی تھی۔ اس کے بعد 19 جولائی کو ایک ترمیم شدہ حکم نامہ جاری کیاگیا تھا جس میں چار دالوں یعنی تور، اُرد، مسور اور چنا پر 31 اکتوبر 2021 تک کی مدت کے لئے ذخیرے کی حد بندیاں مقرر کی گئی تھیں۔دستیابی کی بہتری اور دالوں کی قیمتوں میں استحکام کی غرض سے حکومت نے بلا روک ٹوک درآمدات کو یقینی بنانے کے لئے 15 مئی 2021 سے نافذ 31 اکتوبر 2021 تک ’مفت زمرے‘ کے تحت تور، اُرد اور مونگ کی درآمد کی اجازت دی ہے۔

اس کے بعد تور اور ارد کی برآمد کے بارے میں عام اجازت کی توسیع 31 مارچ 2022 تک کردی گئی۔ اس پالیسی اقدام کی حمایت سہولت بہم پہنچانے والے اقدامات اور متعلقہ محکموں/ تنظیم کے ذریعہ اس کے نفاذ کی زبردست نگرانی کے ساتھ کی گئی۔ درآمداتی پالیسی اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ دوسالوں کی اسی  مدت کے مقابلے میں پائیدار اضافہ ہوا ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک ۔ ع ر (

 U. No. 2069


(Release ID: 1801741) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Marathi , Hindi