امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
آر ایم ایس 23-2022میں 444لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کا تخمینہ ہے
موجودہ کے ایم ایس 22-2021 میں 42.92 لاکھ میٹرک ٹن چاول (ربیع فصل) کی خریداری کا تخمینہ ہے
خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے سکریٹری نے ریاستی خوراک کے سکریٹریوں اور ایف سی آئی کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
25 FEB 2022 7:29PM by PIB Delhi
امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت کے ماتحت خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمہ (ڈی ایف پی ڈی) کے سکریٹری نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستی خوراک سکریٹریوں اور ہندوستان کی خوراک کارپوریشن کی ایک میٹنگ صدارت کی، تاکہ ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 23-2022 کے لئے خریداری کے لئے انتظامات کو یقینی بنانے اور خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 22-2021 کی ربیع فصل سے متعلق بندوبست پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
آئندہ آر ایم ایس 23-2022 کے دوران 444 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کا تخمینہ لگایاگیا ہے، جو گزشتہ سال آر ایم ایس 22-2021 کے خریداری کے تخمینے سے زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ 7 ریاستوں سے چاول (ربیع کی فصل)کی خریداری کے تعلق سے موجودہ کے ایم ایس 22-2021 کے آئندہ ربیع فصل کے دوران 42.92 لاکھ میٹرک ٹن مقدار میں چاول کی خریداری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مہاراشٹر، تمل ناڈو اور تلنگانہ کی ریاستی حکومتوں کی جانب سے چاول (ربیع کی فصل) کی خریداری سے متعلق تخمینے کے بارے میں معلومات ابھی دستیاب نہیں کرائی گئی ہے۔
میٹنگ کے دوران موٹے اناجوں کو فروغ دینے ، آن لائن خریداری کے کام کاج کے لئے کم از کم حد کے معیار کا نفاذ، جوٹ بیگس اور پیکیجنگ اشیا کی فراہمی ، اسٹوریج کی جگہ، خریداری کے عمل میں کارکردگی اور شفافیت میں بہتری لانے اور خوراک کی سبسڈی سے متعلق دعوؤں کے آن لائن نمٹارے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ضمیمہ
آر ایم ایس 23-2022 کے دوران گیہوں کی ریاست وار خریداری کا تخمینہ
نمبر شمار
|
ریاست
|
خریداری کا تخمینہ (ایل ایم ٹی میں)
|
1.
|
پنجاب
|
132.00
|
2.
|
مدھیہ پردیش
|
129.00
|
3.
|
ہریانہ
|
85.00
|
4.
|
اترپردیش
|
60.00
|
5.
|
راجستھان
|
23.00
|
6.
|
بہار
|
10.00
|
7.
|
اتراکھنڈ
|
2.20
|
8.
|
گجرات
|
2.00
|
9.
|
ہماچل پردیش
|
0.27
|
10.
|
جموں وکشمیر
|
0.35
|
11.
|
دہلی
|
0.18
|
|
مجموعی
|
444
|
کے ایم ایس 22-2021 کے دوران ربیع فصل کے مقابلے ریاست وار چاول کی خریداری کا تخمینہ
نمبر شمار
|
ریاست
|
خریداری کا تخمینہ چاول کے سلسلے میں (ایل ایم ٹی میں)
|
1.
|
آندھرا پردیش
|
25.00
|
2.
|
اڈیشہ
|
10.00
|
3.
|
مغربی بنگال
|
3.00
|
4.
|
کیرالہ
|
2.55
|
5.
|
آسام
|
2.00
|
6.
|
تریپورہ
|
0.25
|
7.
|
کرناٹک
|
0.12
|
8.
|
تلنگانہ
|
دستیاب نہیں
|
9.
|
تمل ناڈو
|
دستیاب نہیں
|
10
|
مہاراشٹر
|
دستیاب نہیں
|
|
مجموعی
|
42.92
|
*************
( ش ح ۔ ع ح ۔ ع ر (
U. No. 2068
(Release ID: 1801717)
Visitor Counter : 229