کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

امرود کی برآمدات میں اضافہ، 2013  کے بعد سے 260 فیصد کی ترقی درج کی گئی


دہی (سجاؤ دہی) اور پنیر (چھاچھ سے تیار ہندوستانی پنیر) کی برآمد میں 2013 کے بعد سے 200 فیصد کی ترقی درج کی گئی

Posted On: 27 FEB 2022 6:35PM by PIB Delhi

سال 2013 کے بعد سے ہندوستان کے ذریعہ کی جانے والی امرود کی برآمد ات میں 260 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  یہ برآمدات  جو اپریل تا جنوری 2013 کے دوران 0.58 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تھی ، اپریل 2021-22 میں زبردست اضافہ کے ساتھ 2.09 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

 

 

ہندوستان کے ذریعہ تازہ پھلوں کی کی جانے والی برآمدات میں بھی قابل لحاظ ترقی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تازہ غذائی زمرے سے تعلق رکھنے و الی تمام  اشیا میں تازہ امرود برآمدات کے فہرست میں سب سے اوپر ہیں ۔سال 2020-21 کے دوران تازہ انگور کی برآمدات  314 ملین امریکی ڈالر کے بقدر رہیں ۔ دیگر تازہ پھلوں کی برآمدات  302  ملین امریکی ڈالر کے بقدر رہی ، جن میں تازہ آم کی برآمدات 36 ملین  امریکی ڈالر کے بقدر  اور دیگر برآمدات  (پان اور چھالیاں ) 19 ملین امریکی ڈالر کے بقدر رہیں ۔ سال 2020-21 کے دوران تازہ انگور اور دیگر تازہ پھلوں کی برآمدات ،   ہندوستان کی تازہ پھلوں کی مجموعی برآمدات  کا 92 فیصد رہیں ۔

ان ملکوں میں جن کو ہندوستان سے سال 2020-21 کے دوران  بڑے پیمانے پر تازہ پھلوں کی برآمدات کی گئیں ، ان میں  بنگلہ دیش (126.6 ملین امریکی ڈالر) ، نیدرلینڈ (117.56 ملین امریکی ڈالر) ، متحدہ عرب امارات ( 100.68 ملین امریکی ڈالر)، برطانیہ (44.37 ملین امریکی ڈالر ) ، نیپال ( 33.15 ملین امریکی ڈالر )، ایران (32.54 ملین امریکی ڈالر ) ، روس ( 32.32 ملین امریکی ڈالر ) ، سعودی عربیہ (24.79 ملین امریکی ڈالر ) ، عمان ( 22.31 ملین امریکی ڈالر )  اور قطر (16.58 ملین امریکی ڈالر ) شامل ہیں ۔ یہ دس ممالک ان ملکوں میں سرفہرست ہیں جن کو ہندوستان سے سال 2020-21 کے دوران تازہ پھلوں کی برآمد کی گئی۔

دہی (سجاؤ دہی) اور پنیر (چھاچھ سے تیار شدہ ہندوستانی پنیر) کے ہندوستانی برآمدات میں بھی  200 فیصد کی  زبردست  پیمانے پر ترقی ریکارڈ کی گئی ۔ یہ برآمدات اپریل –جنوری 2013-14 کے دوران  دس ملین امریکی ڈالر کے بقدر تھی ، جبکہ اپریل -  جنوری 2021-22 کے درمیان  اضافہ ہونے کے بعد   یہ برآمدات 30 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تک  جاپہنچی۔

 

 

یہ بھی ذہن نشین رہنا چاہئے کہ  گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دودھ اوراس کی مصنوعات کی برآمدات میں  سالانہ 10.5 فیصد کی شرح ترقی کے سا تھ  اضافہ ہوتا رہا ہے ۔ سال 2021-22  کے دوران  (اپریل- نومبر) ، ہندوستان نے 181.75 ملین امریکی ڈالر کے بقدر دودھ کی مصنوعات برآمد کیں اور رواں مالی سال کے دوران اس کا گزشتہ سال کی برآمدات  کے حجم کو پار کرجانا یقینی ہے ۔

سال 2020-21 کے دوران ہندوستان سے  جن ملکوں کو دودھ کی مصنوعات برآمد کی گئیں  ان میں خاص طور پر   متحدہ عرب  امارات  (39.34 ملین امریکی ڈالر)،  بنگلہ دیش (24.13 ملین امریکی ڈالر)، امریکہ (22.8 ملین امریکی ڈالر) ، بھوٹان (22.52ملین امریکی ڈالر)، سنگاپور (15.27ملین امریکی ڈالر)، سعودی عربیہ (11.47ملین امریکی ڈالر) ، ملیشیا (8.67 ملین امریکی ڈالر)، قطر (8.49 ملین امریکی ڈالر)، عمان (7.46ملین امریکی ڈالر)  اور انڈونیشیا (1.06ملین امریکی ڈالر) کے نام شامل ہیں ۔  ان دس سرفہرست ممالک کو ہندوستان سے کی جانے و الی دودھ کی مصنوعات کی برآمدات، سال 2020-21 میں  ملک کی کل دودھ کی برآمدات کا 61 فیصد سے زیادہ  ہوتی ہے ۔

 

 

*****

(ش ح –س ب۔ ف ر)

U.No:2062


(Release ID: 1801707) Visitor Counter : 243