اسٹیل کی وزارت
فولاد کے مرکزی وزیر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ مختلف اسکیموں اور گتی شکتی ماسٹر پلان کی بدولت اسٹیل کی کھپت مسلسل برھتی رہے گی، سیکنڈری اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے مشن تیار کیا جا رہا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 FEB 2022 5:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 فروری 2022:
فولاد کی وزارت نے اوڈیشہ میں واقع فولاد کمپنیوں کے ساتھ بات چیت پر مبنی ایک سیشن کا اہتمام کیا۔ فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے میٹنگ کی صدارت کی، جس میں اوڈیشہ میں واقع فولاد کمپنیوں کے افسران نے حصہ لیا۔ ان کمپنیوں کے نمائندوں نے فولاد کی صنعت کی پریشانیوں کو سامنے رکھا ، جن میں صنعت کے لیے خصوصاً مالی، لاجسٹکس اور ماحولیات سے متعلق بہتر ماحول کو یقینی بنانا اور اس شعبہ کی چھوٹی صنعتوں کے لیے ضروری امداد فراہم کرانا شامل تھا۔

سیشن کے دوران وزیر موصوف نے ترقی کی سمت میں غیر معمولی پیش رفت کے لیے سرکار کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ کے عوام کی بھی ستائش کی۔ عالمی ہنرمندی مرکز، بھونیشور جیسے اداروں کے ذریعہ حکومت اوڈیشہ نے ہنرمندی ترقیات پر توجہ مرکوز کی ہے جو کہ حقیقت میں وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ گتی شکتی ماسٹر پلان جیسے حکومت کے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کی بدولت فولاد کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا جس میں سیکنڈری اسٹیل سیکٹر کا تعاون کافی زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیکنڈری اسٹیل سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے فی الحال ایک مشن تیار کیا جا رہا ہے۔

وزارت کے افسران نے اس بات پر خصوصی طور پر زور دیا کہ حکومت فولاد صنعت کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے فعال انداز میں ہرممکن کوشش کرتی رہے گی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس شعبہ میں، خصوصاً سیکنڈری اسٹیل کمپنیوں کی ترقی میں حائل رکاؤٹوں اور مسائل پر سجھاؤ اور تبصروں کا خیرمقدم کیا۔
***
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 2057
(ریلیز آئی ڈی: 1801677)
وزیٹر کاؤنٹر : 203