سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہٹ اینڈ رن موٹر حادثوں کے متاثرین کے لیے معاوضے کا نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 27 FEB 2022 7:24PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 25 فروری 2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ہٹ اینڈ رن موٹر حادثات کے متاثرین کے معاوضے کے لیے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے (شدید چوٹ کے لیے 12,500 روپے سے 50,000 روپے اور 25,020 روپے سے 25,000 روپے تک اور موت کے لیے 25,000 روپے سے 2,00,000 روپے تک)۔ معاوضے کی درخواست اور متاثرین کو ادائیگی کے اجرا کے عمل کو بھی وقت کا پابند بنایا گیا ہے۔ یہ اسکیم 01 اپریل 2022 سے تلافی اسکیم، 1989 کی جگہ لے گی۔

وزارت نے 25.2.2022 کو موٹر وہیکلز ایکسیڈنٹ فنڈ کی تخلیق، آپریشن، فنڈ کے ذرائع وغیرہ کے حوالے سے قواعد بھی شائع کیے ہیں۔ اس فنڈ کا استعمال ہٹ اینڈ رن حادثے کی صورت میں معاوضہ فراہم کرنے، حادثے کے متاثرین کے علاج اور کسی دوسرے مقصد کے لیے کیا جائے گا، جیسا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2022/feb/doc202222720301.pdf

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2022/feb/doc202222720401.pdf

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2022/feb/doc202222720501.pdf

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2055


(Release ID: 1801663) Visitor Counter : 301