وزارت دفاع

سینئرمردوں کے لیے 42ویں نیشنل سائیکل پولو چیمپئن شپ 2021-22

Posted On: 25 FEB 2022 5:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 25 فروری       ائیر فورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ ہمیشہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے کی کوشش اور پیشہ ورانہ دلچسپی میں یقین رکھتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کی ٹیموں نے تمام ممکنہ ایونٹس/چیمپئن شپ میں قابل ذکر کارکردگی پیش کی ہے۔

17-20 فروری 2022 تک میسور میں منعقد ہونے والی 42 ویں نیشنل سائیکل پولو چیمپئن شپ کے انعقاد کے دوران فضائیہ کی سائیکل پولو ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور قومی چیمپئن بن کر ابھری۔ فضائیہ کی سائیکل پولو ٹیم نے فائنل میں ٹیریٹوریل آرمی کو 17-12 گول سے شکست دے کر  پوڈیم پر سب سے اوپر رہی۔

سائیکل پولو فیڈریشن آف انڈیا کےصدر وی ایس ایم ائیر مارشل پی پی باپٹ (ریٹائرڈ) اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2020

 



(Release ID: 1801387) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi