وزارت دفاع

ایئر فورس اسٹیشن جودھپور میں ایسٹرن برج۔ VI مشق کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 26 FEB 2022 9:31AM by PIB Delhi

 

21 سے 25 فروری 2022 کے دوران ایئر فورس اسٹیشن جودھپور میں بھارت ۔عمان مشق، ایسٹرن برج۔ VI (2022) کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی۔ رائل ایئر فورس آف عمان (آر اے ایف او) نے بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ساتھ اس مشق میں حصہ لیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کی فضائیہ کی فوجی کاروائی سے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے فوجی آپریشنوں کی نمائش اور بہترین طور طریقوں کا باہمی تبادلہ کرنا تھا۔

ایئر فورس اسٹیشن جودھپور میں جاری اس مشق میں دونوں ممالک کی فضائیہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ، جن میں آر اے ایف او کے ڈائرکٹر جنرل آپریشنز اور بھارتی فضائیہ کے جنوب مغربی ایئر کمانڈ کےسینئر ایئر اسٹاف آفیسر بھی شامل تھے۔ انہوں نے باہمی تعاون کے مزید امکانات پر تبادلہ خیالات کیے۔ اس مشق نے تجربہ کے باہمی تبادلہ اور فوجی کاروائیوں سے متعلق معلومات کے توسط سے بھارتی فضائیہ اور آر اے ایف او کے درمیان بارآور بات چیت کے لیے موقع فراہم کیا۔ اس مشق نے دونوں ممالک کے اہلکاروں کے درمیان ثقافتی تبادلے کےمواقع بھی فراہم کیے۔

***

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 2018



(Release ID: 1801301) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil