وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ساورین گولڈ بانڈ اسکیم 2021-22 – ایشو قیمت سیریز-X

Posted On: 25 FEB 2022 7:42PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4(5)-B(W&M)/2021 مورخہ 21 اکتوبر 2021 کے لحاظ سے، ساورین گولڈ بانڈ 2021-22 (سیریز-X) 28 فروری تا 4 مارچ 2022 کی مدت کے دوران سبسکرپشن کے لیے کھولے جائیں گے، جس میں تصفیہ کی تاریخ 08 مارچ 2022 ہوگی۔ سبسکرپشن کی مدت کے دوران بانڈ کی ایشو قیمت 5,109 روپے (صرف پانچ ہزار ایک سو نو روپے) – فی گرام ہوگی، جیسا کہ آر بی آئی نے اپنی پریس ریلیز مورخہ 25 فروری 2022 میں بھی شائع کیا ہے۔

حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے ان سرمایہ کاروں کو ایشو قیمت سے 50 روپے (صرف پچاس روپے) فی گرام کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو آن لائن درخواست دیں گے اور ادائیگی ڈجیٹل موڈ کے ذریعے کریں گے۔ ایسے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بانڈ کی ایشو قیمت 5,059 روپے (صرف پانچ ہزار 59 روپے) فی گرام سونا ہوگی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2009


(Release ID: 1801263) Visitor Counter : 232


Read this release in: English , Hindi