مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
عالمی اقتصادی فورم اور قومی ادارہ برائے شہری امور نے مشترکہ طور پر تیار کردہ ’پائیدار شہروں سے متعلق ہندوستانی پروگرام‘ میں تعاون کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے
’پائیدار شہروں سے متعلق ہندوستانی پروگرام‘ خالص صفر کے اہداف کوپورا کرنے میں ہندوستانی شہروں کی مدد کرے گا
پائیدار شہروں سے متعلق ہندوستانی پروگرام بڑے پیمانے پر ماحولیاتی قوت حاصل کرنے کے لیے، ہندوستانی شہروں کو کاربن سے پاک کرنے کا ایک سازگار ماحول تیار کرے گا
Posted On:
24 FEB 2022 5:55PM by PIB Delhi
عالمی اقتصادی فورم اور قومی ادارہ برائے شہری امور (این آئی یو اے) نے آج مشترکہ طور پر تیار کردہ ’پائیدار شہروں سے متعلق ہندوستانی پروگرام‘ میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس کا مقصد شہروں کے لیے ایک سازگار ماحول تیار کرنا ہے، تاکہ وہ توانائی، نقل و حمل، اور تعمیر شدہ ماحولیاتی شعبوں میں کاربن کے اخراج کے حل تلاش کر سکیں۔
یہ پہل خاص طور پر قابل ذکر ہے کیوں کہ اسے وزیر اعظم نریندر مودی کے سی او پی 26 میں ماحولیاتی تخفیف کے ردعمل کے طور پر 2070 تک خالص صفر کے ہندوستان کے عزم کے بیان کے بعد شروع کیا گیا ہے۔
’پائیدار شہروں سے متعلق ہندوستانی پروگرام‘ کا مقصد شہروں کو سلسلہ وار اور پائیدار طریقے سے کاربن سے پاک کرنا ہے، جس سے اخراج میں کمی آئے گی اور ایک مستحکم اور یکساں شہری حیاتیاتی نظام عمل میں آئے گا۔ فورم اور این آئی یو اے فورم کے سٹی اسپرنٹ پروسیس اور حل کے ٹول باکس کو اختیار کریں گے تاکہ دو سال کے اندر پانچ سے سات ہندوستانی شہروں کو کاربن سے پاک کیا جا سکے۔ سٹی اسپرنٹ پروسیس، ایک کثیر شعبہ جاتی، کثیر متعلقین پر مبنی ورکشاپ کا ایک سلسلہ ہے جس میں کاروبار، حکومت، اور سول سوسائٹی کے قائدین شامل ہوں گے، جو کاربن سے نجات میں دلانے میں مدد کریں گے، خاص کر صاف بجلی کاری اور سرکولیٹری کے ذریعے۔ ورکشاپ کے اس سلسلے کا نتیجہ متعلقہ پالیسیوں اور تجارتی ماڈل کی شکل میں سامنے آئے گا، جو نہ صرف اخراج کو کم کرے گا، بلکہ نظام کی قدر، جیسے کہ بہتر ہوا کے معیار یا نوکری کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔ سٹی اسپرنٹ خالص صفر کی منصوبہ بندی اور عمل کو شروع کرے گا اور/یا اس میں تیزی لائے گا۔ سٹی اسپرنٹ پروسیس میں حل کا ٹول باکس استعمال کیا جاتا ہے – جو کہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں صاف بجلی کاری کی 200 سے زیادہ مثالیں، اثر انگیزی اور اسمارٹ انفراسٹرکچر کے بہترین طور طریقے اور عمارتوں، توانائی کے نظام اور پوری دنیا کے 110 سے زیادہ شہروں سے آمد و رفت کے مطالعات شامل ہیں۔ سٹی اسپرنٹ پروسیس شہروں کو پائلٹ حل شروع کرنے کے لائق بھی بنائے گا اور، نتائج کی بنیاد پر، ہندوستان 10 سے 40 بہترین طور طریقوں پر مبنی کیس اسٹڈیز سے تعاون کرنے کے قابل ہوگا، جنہیں حل کے ٹول باکس میں شامل کرکے پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
مفاہمت نامہ پر دستخط کی تقریب کے دوران بولتے ہوئے، مکان اور شہری امور کی وزارت، حکومت ہند کے جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائرکٹر (اسمارٹ سٹیز مشن)، کنال کمار نے کہا، ’’ہندوستان، گلاسگو میں منعقد سی او پی 26 چوٹی کانفرنس کے دوران معزز وزیر اعظم کے ذریعے مقررہ ’مستقبل کے لیے تیار بھارت‘ کے وژن کے مطابق، سال 2070 تک خالص صفر بننے کے لیے پابند عہد ہے۔
قومی ادارہ برائے شہری امور کے ڈائرکٹر، ہتیش ویدیہ نے کہا، ’’ہندوستان میں تیزی سے شہرکاری ہو رہی ہے؛ اس کا دائرہ اور رفتار غیر معمولی ہے۔ اداروں کے لیے شہری ترقی کے عمل میں ماحولیاتی استحکام کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں، بین سیکٹر اور بین تنظیم شراکت داری انتہائی اہم ہے تاکہ علم کا تبادلہ ہو سکے اور بہترین طور طریقوں کی شناخت کی جا سکے، جنہیں ہندوستانی سیاق و سباق میں اثردار طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔
عالمی اقتصادی فورم کی عالمی خطرات کی رپورٹ 2022 کے مطابق، ہندوستان جیسے زراعت پر بہت زیادہ منحصر گھنی آبادی والے ممالک کو خاص طور پر ر ماحولیاتی عدم تحفظ سے خطرہ لاحق ہے۔ شہروں کو کاربن سے پاک کرنا، گلوبل وارمنگ کو دو ڈگری سیلسیس سے کم رکھنے کا اصلی موقع ہے، اور ہندوستان کے شہر اس مقصد کو حاصل کرنے میں بے انتہا تعاون دے سکتے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1968
(Release ID: 1800963)
Visitor Counter : 232