وزارت خزانہ

فرید آباد سی جی ایس ٹی کمشنریٹ  نے 200 کروڑ روپئے سے زیادہ کی جعلی  انوائس  جاری کرنے اور دھوکہ دے کر 31.85 کروڑ روپئے کا آئی ٹی سی حاصل کرنے کے لئے دو افراد کو گرفتار کیا  

Posted On: 24 FEB 2022 2:48PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،24 فروری / فرید آباد میں  سی جی ایس ٹی کے پنچکولہ زون  نے  مرکزی اشیاء اور خدمات کے ٹیکس ( سی جی ایس ٹی ) کمشنریٹ نے  بل بنانے  کا ایک جعلی ریکیٹ  چلانے والے دو افراد  کو گرفتار کیا ہے ۔ اس میں 5 جعلی فرمیں ، جو  لوہے کے کباڑ   کا کام کرنے والی تھیں ، ہریانہ کے فرید آباد میں رجسٹرڈ ہیں  اور انہوں نے 200 کروڑ روپئے سے زیادہ کی جعلی  انوائس  جاری کی ہیں اور اشیاء کی حقیقی  سپلائی کے بغیر اور دھوکہ دے کر  31.85 کروڑ روپئے کا  ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ ( آ ئی ٹی سی ) حاصل کیا ہے ۔

  فرید آباد میں سی جی ایس ٹی کمشنریٹ  کے ٹیکس کی چوری  کی روک تھام کرنے والی ٹیم کے افسران نے 22 فروری ، 2022 ء کو فرید آباد  میں ایک ساتھ پانچ  مقامات پر تلاشی  کی کارروائیاں انجام دیں ۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ مذکورہ فرمیں  حقیقی طور پر اشیاء کی سپلائی کئے بغیر دھوکہ دے کر  جعلی  انوائس  کے ذریعے  اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ  حاصل کر رہی تھیں ۔

سی جی ایس ٹی ایکٹ – 2017 کی دفعہ  132 کے مطابق  اشیاء یا خدمات کی حقیقی  سپلائی کے بغیر ایک انوائس یا بل  جاری کرنا  اور اسے اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ کے حصول کے لئے استعمال کرنا   غیر قانونی ہے ۔ اگر یہ  رقم 5 کرو ڑروپئے سے زیادہ کی ہے تو یہ جرم  نا قابل ضمانت بن جاتا ہے ۔

مذکورہ فرموں کے  دونوں مالکان نے  قبول کیا ہے کہ انہوں نے  دوسری ریاستوں میں وصول کرنے والوں  کو  اشیاء کی حقیقی  سپلائی  کئے بغیر  31.85 کروڑ روپئے کا آئی ٹی سی  دھوکہ دہی کے ساتھ حاصل کیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں جی ایس ٹی کی کل  دین داری  31.85 کروڑ روپئے پائی گئی ہے ۔ البتہ مستقبل میں ، اِس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے  ۔

اِن دونوں ملزموں کو  مرکزی اشیاء اور خدمات ٹیکس  قانون  - 2017  کی دفعہ 69 کے تحت  دفعہ 132 ( 1 ) ( بی ) ، 132 ( 1 ) ( سی )    اور دفعہ 132 ( 5 ) کے تحت آنے والے جرائم  کے لئے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انہیں 23 فروری ، 2022 ء کو  فرید آباد  کی سی جے ایم عدالت میں پیش کیا گیا  ، جس نے انہیں  14 دن کی عدالتی  تحویل میں دے دیا ہے ۔

مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  1958



(Release ID: 1800816) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Telugu , Hindi , Tamil