بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال نے وشاکھاپٹنم میں نکرشن سدن –ڈریجنگ میوزیم اور ہنرمندی کے فروغ کی سہولت – بحری امور ا ور جہاز سازی میں مہارت کے مرکز (سی ای ایم ایس ) کا افتتاح کیا

Posted On: 23 FEB 2022 8:23PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج وشاکھاپٹنم میں ڈی سی آئی کیمپس کے مقام پر ڈی سی آئی (ڈریجنگ کارپوریشن آف ا نڈیا ) ڈریجنگ میوزیم – نکرشن سدن کا افتتاح کیا ۔ اس میوزیم میں مشرقی بندرگاہی شہر وژگ کے کھدائی سے متعلق اس  بڑے ادارے کے مختلف اقسام کے کھودنے والے آلات،قدیم فوٹو اور تاریخی اہم واقعات کی نمائش کی گئی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BSAF.jpg

 

جناب سونووال نے ڈی سی آئی ملازمین سے خطاب کیا اور کہاکہ ڈریجنگ  کارپوریشن آف انڈیا (ڈی سی آئی) بحری امور سے متعلق سیکٹر میں ایک بہت اہم ادارہ ہے ۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ سبھی ملازمین کو ایک ٹیم کے طورپر کام کرنا ہوگا کیوں کہ ڈی سی آئی سے ملک کے عوام کی زبردست توقعات وابستہ ہیں ۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ڈریجنگ کے عمل کی بندرگاہوں کے وجود کے لئے بہت ا ہمیت ہے اوراس مقابلہ جاتی اور مسابقتی دنیا میں ڈی سی آئی کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ڈریجنگ کے کاروبار میں سب سے بہتر ہے ۔ ا نہو ں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے میں ڈریجنگ کی بہت ا ہمیت ہے ۔ جناب سونووال نے کہا کہ ہمیں اپنے وزیراعظم سے سیکھنا چاہئے کہ پوری لگن کے سا تھ ایک ٹیم کی حیثیت سے کس طرح کام کرنا چاہئے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UVE0.jpg

 

وزیرموصوف نے ڈی سی آئی کی  کارکردگی کاجائزہ لیا۔ چیئرمین جناب کے راما موہن راؤ اورمحکموں کے سربراہان کی موجودگی میں ایم  ڈی اور سی ای او  پروفیسر ڈاکٹر جی وائی  وی  وکٹر نے ڈی سی آئی کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U3PS.jpg

 

ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا- آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ملک کی بندرگاہوں کے لئے مخصوص ڈریجنگ خدمات کی فراہمی کے 45 سال مکمل ہونے کاجشن منارہا ہے ۔

جناب سربانند سونووال نے وشاکھاپٹنم میں ایک تقریب میں ہنرمندی کے فروغ کی سہولت – بحری امور اورجہاز سازی میں مہارت کے مرکز (سی ای ایم ایس ) کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے ‘‘اسکل ا نڈیا’’ پروگرام کے تحت یہ قابل ستائش پہل قدمی تشکیل پا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سی ای ایم ایس نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرے گی۔

 وشاکھاپٹنم سہولت میں 18 جدید ترین لیباریٹریاں ہیں جن میں  ڈیزائن تیار کرنے سے لے کر تجزیہ اور پیداوار سے متعلق مینوفیکچرنگ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ سی ای ایم ایس  کا انڈین رجسٹر آف شپنگ کے ہیڈ آفس  کے مقام پر ایک ممبئی کیمپس بھی ہے ۔

سی ای ایم ایس، ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کے ذریعہ پی ایم گتی شکتی پہل میں بھی معاونت کرتی ہے ۔

سی ای ایم ایس ، طلبا کو جہاز سازی کے سبھی شعبوں میں  روزگار کے اہل بناتے ہوئے انجینئرنگ اور تکنیکی مہارتوں سے لیس کرتی ہے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

 (ش ح-ع م–ف ر)

U-1940


(Release ID: 1800773) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Punjabi