ٹیکسٹائلز کی وزارت

ریاستی حکومتیں 15 مارچ 2022 تک پی ایم مترا پارکس اسکیم کے لئے اپنی تجاویز بھیجیں گی


ٹیکسٹائل سے متعلق مصنوعات سے مربوط ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت درخواست جمع کرنے کی تاریخ 31 جنوری 2022 سے 14 فروری 2022 تک بڑھا دی گئی ہے

Posted On: 02 FEB 2022 6:36PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائلس کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پی ایم مترا پارکس اسکیم پورے ہندوستان میں نافذ کی جائے گی اور اس کا مقصد ٹیکسٹائل شعبے کی مجموعی ترقی ہے۔ پی ایم مترا پارکس کے محلِ وقوع کا انتخاب چیلنج طریقے کی بنیاد پر ہوگا، جبکہ دلچسپی رکھنے والی ریاستی حکومتوں کی طرف سے تجویز حاصل کرلی جائے۔ ریاستی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ دستاویزات کے ساتھ اپنی تجاویز 15 مارچ 2022 تک بھیج دیں۔

انسانوں کے ذریعہ تیار کئے گئے فائبر (ایم ایم ایف) ملبوسات، ایم ایم ایف فیبرکس اور تکنیکی ٹیکسٹائلز کی مصنوعات کے فروغ کے لئے حکومت نے ٹیکسٹائلز سے متعلق مصنوعات سے مربوط ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی ہے۔پی ایل آئی کے فوائد پی ایم مترا پارکس میں بھی اہل کمپنیوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔ البتہ پی ایم مترا پارکس اسکیم کے تحت مقابلہ جاتی ترغیبی سپورٹ (سی آئی ایس) صرف ان مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو دستیاب ہوگی جو ٹیکسٹائل سے متعلق مصنوعات سے مربوط ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کے فوائد نہیں حاصل کررہی ہیں۔ پی ایل آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے لئے درخواست پی ایل آئی اسکیم کے آن لائن پورٹل پر وصول کی جارہی ہے، جو ابتدائی طور پر یکم جنوری 2022 سے 31 جنوری 2022 تک کھلی تھی اور جسے اب 14 فروری 2022 تک بڑھا دیاگیا ہے۔

 

*************

( م ن ۔ ح ا۔ ع ر (

23-02-2022

U. No. 1920



(Release ID: 1800512) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Marathi