ٹیکسٹائلز کی وزارت

حکومت این ای آر ٹی پی ایس کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں ہر ملبوسات اور گارمنٹ بنانے والے سینٹر کو 18 اعشاریہ 18 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کررہی ہے


ہر ملبوسات اور گارمنٹ بنانے والا سینٹر 100 مشینوں کی 3 اکائیوں پرمشتمل ہے اور یہ 100 فیصد سرکاری فنڈنگ کے ساتھ قائم کیاگیا ہے

Posted On: 02 FEB 2022 6:24PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت شمال مشرقی خطے میں ٹیکسٹائل کے فروغ کی اسکیم (این ای آر ٹی پی ایس) کے تحت بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت سازی کے لئے شمال مشرقی ریاستوں میں ہر ملبوسات اور گارمنٹ بنانے والے سینٹر کو 18 اعشاریہ 18 کروڑ کی مالی امداد فراہم کررہی ہے اور ہر ملبوسات اور گارمنٹ بنانے والا سینٹر 100 مشینوں کی3 اکائیوں پر مشتمل ہے اور یہ 100 فیصد سرکاری فنڈنگ کے ساتھ قائم کیاگیا ہے اور پلگ اور پلے موڈ میں اپنی اکائیاں شروع کرنے کے لئے ٹیکسٹائل اور فیشن میں تجربہ رکھنے والے صنعت کاروں کے لئے سہولتیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

 

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

جاری کیاگیا فنڈ

1.

تریپورہ

Rs. 14.6237 Cr.

2.

سکم

Rs. 8.76 Cr.

3.

میزورم

Rs. 14.024 Cr.

4.

ناگالینڈ

Rs. 14.6237 Cr.

5.

اروناچل پردیش

Rs. 14.6237 Cr.

6.

منی پور

Rs. 14.6237 Cr.

7.

میگھالیہ

Rs. 14.02 Cr.

8.

آسام

Rs. 14.6237 Cr.

 

 

ملبوسات مینوفیکچرنگ میں صنعت کاری کو فروغ دینے، اضافی مینوفیکچرنگ کے قیام،اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ایک مربوط کام کی جگہ اور رابطوں پر مبنی صنعت کاری، ایکوسسٹم قائم کرنے کے لئے، ملبوسات مینوفیکچرنگ میں انکیوبیشن اسکیم، 12 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران شروع کی گئی تھی۔ اس مدت کے دوران جن 3 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی تھی وہ حسب ذیل ہیں۔

  1. گوالیار میں انکیوبیشن سینٹر
  2. بھونیشور میں ملبوسات کو تیار کرنے کے لئے انکیوبیشن سینٹر
  3. پانی پت میں ملبوسات تیار کرنے کے لئے انکیوبیشن سینٹر

ملک میں ملبوسات کی تیاری اور اس کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ حسب ذیل ہیں۔

  1. مین میڈ فائیور، ملبوسات اور فیبرکس اور ٹیکنیکل ٹیکسائل کے لئے کپڑوں کے واسطے پیداوار سے جڑی ترغیباتی اسکیم 22-2021 میں شروع کی گئی تھی۔ توقع ہے کہ یہ نوٹیفائی کی گئی پروڈکٹ کو بنانے کے لئے 19 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری راغب کرسکے گی اور اس سے ساڑھے 7 لاکھ افراد کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں گے۔
  2. ملک میں 7 بڑے ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ پارکس کے قیام کے لئے پی ایم – مترا پارک اسکیم بھی 22-2021 میں شروع کی گئی تھی۔ اس سے لاجیٹکس لاگت کم ہوگی اور ہندوستانی کپڑوں کو تیار کرنے کے سلسلے میں مقابلہ آرائی کو بہتر کرے گی۔ اس طرح کا ایک پارک مکمل ہوجانے کی صورت میں اس بات کا امکان ہے کہ براہ راست ایک لاکھ افراد کو روزگار فراہم ہوگا اور بلاواسطہ 2 لاکھ افراد کو روزگار فراہم ہوسکے گا۔
  3. کپڑوں کی تیاری لاگت کو مقابلہ جاتی بنانے اور زیرو ریٹیڈ برآمد کے اصول کے لئے مرکزی کابینہ نے 31 مارچ 2024 تک ملبوسات؍ گارمنٹس (چیپٹرس61 اور 62) اور میڈاپس (چیپٹر63) کی برآمدات سے متعلق ریاست اور مرکز کے ٹیکسوں اور محصولات (آر او ایس سی ٹی ایل) میں چھوٹ کو جاری رکھنے کے لئے 14 جولائی 2021 کو اپنی منظوری دے دی تھی۔ چیپٹر 61،62 اور 63 کو چھوڑ کر دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات جن کا آر او ایس سی ٹی ایل کے تحت احاطہ نہیں کیاگیا، فائدوں کی دستیابی کے لئے مجاز ہوں گی اور یہ آر او ڈی ٹی ای پی  کے تحت دیگر مصنوعات کے ساتھ مجاز ہوں گی۔
  4. اس کے علاوہ حکومت کئی اسکیمیں چلا رہی ہے، جن میں ترمیم شدہ ٹکنالوجی، اپ گریڈیشن اسکیم، مربوط پروسیسنگ ڈیولپنگ اسکیم، مربوط ٹیکسٹائل پارک کے لئے اسکیم اور ٹیکسٹائلس سیکٹر کے مجموعی فروغ کے لئے نیشنل ٹیکینکل ٹیکسٹائل مشن شامل ہے۔

 

*************

( م ن ۔ ح ا۔ ع ر (

23-02-2022

U. No. 1925



(Release ID: 1800510) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Manipuri