امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز کے اقدامات سے دالوں کی قیمتوں میں کمی آئی
تور/ ارہر دال کی کل ہند تھوک قیمت میں 2.87 فیصد کی کمی کی اطلاع ہے
مرکز کے آسان اور بلا روک ٹوک درآمدات کو یقینی بنانے کے لئے 15 مئی 2021 سے ’فری زمرے‘ کے تحت تور، ارڈ اور مونگ کی درآمدات کی اجازت دی
Posted On:
22 FEB 2022 6:33PM by PIB Delhi
حکومت نے ضروری خردنی اشیا کی گھریلو دستیابی میں اضافے اور ان کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے متعدد فعال اور احتیاطی تدابیر کی ہیں۔ ان تدابیر کے نتیجے میں تور/ارہر دال کی قیمت میں تیزی سے گراوٹ کی اطلاع ہے۔
امور صارفین کے محکمہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 22 فروری 2022 کو اطلاعات کے مطابق تور/ارہر دال کی اوسط تھوک قیمت 9255.88 فی کوئنٹل رہی، جو کہ 22 فروری 2021 کو 9529.79 روپے فی کوئنٹل تھی یعنی 2.87 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔
اسی طرح 21 فروری 2022 کو اطلاعات کے مطابق تور/ارہر دال کی اوسط تھوک قیمت 9252.17 فی کوئنٹل رہی، جو کہ 21 فروری 2021 کو 9580.17 روپے فی کوئنٹل تھی یعنی 3.422.87 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔
مونگ کو چھوڑکر تمام دالوں کے ذخیرے کی حد مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن 2 جولائی 2021 کو جاری کیا گیا۔ اس کے بعد چار دالوں یعنی تور، ارڈ، مسور، چنا پر 31 اکتوبر 2021 تک کےلئے ذخیرے کی حد مقرر کرنے سے متعلق ترمیم شدہ آرڈر 19 جولائی 2021 کو جاری کیا گیا۔
دالوں کی دستیابی کو بہتر بنانے اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت نے 15 مئی 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک آسان اور بلا روک ٹوک درآمدات کو یقینی بنانے کے لیے’فری زمرہ‘ کے تحت تور، اُڑد اور مونگ کی درآمد کی اجازت دی۔ اس کے بعد تور اور اُڑد کی درآمد کے سلسلے میں فری زمرے کی مدت 31 مارچ 2022 تک بڑھ دی گئی۔ برآمداتی پالیسی کے اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ دو برسوں کی مساوی مدت کےمقابلے میں تور، اُڑد اور مونگ کی درآمدات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-1900
(Release ID: 1800426)
Visitor Counter : 200