ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سلطان پور نیشنل پارک میں عالمی ویٹ لینڈس ڈے منایاگیا


بین الاقوامی اہمیت کی حامل 2 مزید ویٹ لینڈس کو رام سر سائٹ میں شامل کرکے اب بھارت میں مجموعی طور پر ویٹ لینڈس کی تعداد 49 ہوگئی ہے

خلائی استعمال کے مرکز کی جانب سے قومی ویٹ لینڈ د ہائی پر مبنی تبدیلی ایٹلس جاری کیاگیا

حکومت ویٹ لینڈس کی پامالی اور ان کو لاحق ہونے والے خسارے کی روک تھام کے لئے مثبت اقدامات کررہی ہے: شری بھوپیندر یادو

Posted On: 02 FEB 2022 5:38PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے عالمی ویٹ لینڈس ڈے 2022 کے موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت مختلف برادریوں اور شہریوں کو ویٹ لینڈس کو انحطاط پذیر ہونے سے روکنے کے کام میں شامل کرکے اورویٹ لینڈس کو ان کی فطری حالت پر واپس لانے کے لئے مثبت اقدامات کررہی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011ZWG.jpg

مرکزی وزیر ماحولیات عالمی ویٹ لینڈس ڈے 2022 کے موقع پر منعقدہ قومی سطح کی تقریبات سے خطاب کررہے تھے جن کا اہتمام آج ہریانہ کے رام سر سائٹ میں سلطان پور نیشنل پارک میں کیاگیا تھا۔ اس تقریب کی صدارت ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال نے کی۔ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اور ہریانہ کے وزیر جنگلات جناب کنور پال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

2نئی رام سر سائیٹیں(بین الاقوامی اہمیت کے حامل ویٹ لینڈس) یعنی کھیجاڑیا وائلڈ لائف سینکچوری واقع گجرات اور اترپردیش میں واقع بکھیرا وائلڈ لائف سینکچوری کے ناموں کا اعلان بھی جناب یادو کی جانب سے اس موقع پر کیا گیا۔

بھارت میں 1093636 ہیکیٹیئر رقبے پر مشتمل 49 رام سر سائیٹوں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے، جو ساؤتھ ایشیا میں اپنی نوعیت کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔ اترپردیش میں واقع بکھیرا وائلڈ لائف سینکچوری بڑی تعداد میں وسطی ایشیا  کے نقل مکانی کرکے آنے والے  پرندوں کے لئے ٹھہرنے اور قیام کرنے کا ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔ یہاں متعدد دیگر اقسام کی نباتات وغیرہ بھی پائی جاتی ہیں۔ دوسری جانب کھیجاڑیا وائلڈ لائف سینکچوری ایک ساحلی ویٹ لینڈ ہے، جہاں بڑے پیمانے پر پرندوں کی اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ پرندے اس علاقے میں اپنی محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرتے ہیں۔ یہاں معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار پرندوں کی حساس نسلیں بھی پناہ گزیں ہیں۔

بھارت کی ویٹ لینڈس کے تحفظ، بحالی اور انتظام کے سلسلے میں بھارت کی جانب سے جو عہد کیاگیا ہے اس کے ایک حصے کے طور پر جناب بھوپیندر یادو نے ویٹ لینڈ متروں کو اور موقع پر موجود ہر شخص کو ویٹ لینڈ حلف دلایا، تاکہ ویٹ لینڈس کا تحفظ ہوسکے اور انہیں انحطاط سے بچایا جاسکے۔ اس موقع پر موجود معززین نے رسمی پود کاری میں بھی حصہ لیا اور نمائش والے حصے کا بھی جائزہ لیا اور ترجمانی مرکز بھی ملاحظہ کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K69K.jpg

اس موقع پر خلائی استعمالات مرکز (ایس اے سی) احمد آباد کی جانب سے تیار کیاگیا نیشنل ویٹ لینڈ ڈیکیڈل چینج ایٹلس (دہائیوں میں ویٹ لینڈس میں رونما ہونےو الی تبدیلیوں پر مبنی ارضیاتی نقشہ) بھی  جاری کیاگیا، جس میں ان تبدیلیوں کو نمایاں کیاگیا ہے، جو ملک بھر میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران ویٹ لینڈس میں رونما ہوئی ہیں۔ اصل ایٹلس ایس اے سی کی جانب سے 2011 میں جاری کیاگیا تھا اور اتنے برسوں میں اس کا استعمال وسیع پیمانے پر ریاستی حکومتیں اپنی منصوبہ بندی کے عمل میں کرتی آئی ہیں۔چینج ایٹلس ویٹ لینڈ آف انڈیا پورٹل پر دستیاب ہے۔جس کا پتہ درج ذیل ہے۔https://indianwetlands.in/resources-and-e-learning/library/

اس امر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہریانہ نے گزشتہ برس اپنے 2 سائٹوں کے لئے بین الاقوامی رام سر ٹیگ حاصل کیا ہے، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے موجود تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر ویٹ لینڈس اور فطرت کے تحفظ میں حصہ لیں۔ انہوں نے ترقی اور معیشت حیوانات کے مابین توازن قائم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ویٹ لینڈس  اپنی نوعیت کے لحاظ سے جو قابل قدر خدمات انجام دیتی ہیں ، اُن خدمات کو انسانی جسم میں موجود گردوں کی خدمات کے مساوی اور اہم نیز  افادیت کا حامل قرار دیتے ہوئے وزیر مملکت نے ملک کی ویٹ لینڈس کے تحفظ کی ضرورت اور اس کے فوائد کے موضوع پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

 

************

 

ش ح۔ م ن ۔  ع ر

 (U: 1882)                        


(Release ID: 1800227) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Punjabi