وزارت دفاع
صدر کے فلیٹ ریویو 2022 میں ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز(آئی این ا یس وی)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 FEB 2022 5:16PM by PIB Delhi
صدر کے فلیٹ ریویو 2022 (پی ایف آر 2022) کےتحت سمندری پریڈ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر چھ بھارتی بحریہ کےجہاز(آئی این ایس ویز) مہادیئی، تارینی، بلبل، ہریال، کدل پورہ اور نیل کنٹھ گوا سے وشاکھاپٹنم پہنچ گئے ہیں۔ یہ تمام چھ بحری جہاز جنوبی بحریہ کی کمان کے تحت آئی این ایس مانڈوی، گوا میں اوشین سیلنگ نوڈ کا حصہ ہیں اور بحریہ، انڈمان نکوبار کمان اور وزارت دفاع کے آئی ایچ کیو (بحریہ) کے تین کمانڈوں سے تیار کردہ بحریہ کے افسران ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ عملے میں چھ خواتین افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ مہم 12 جنوری 2022 کو گوا سے شروع ہوئی تھی۔گوا سے وشاکھاپٹنم کے لئے آئی این ا یس وی کا 1600 ناٹیکل میل (تقریباً 3000 کلومیٹر) کاسفرنئی دہلی میں نئی دہلی میں آئی ایچ کیو ایم او ڈی (این) میں واقع انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس اے) کے زیراہتمام کیا گیا۔
ان جہازوں کو ہندوستانی بحریہ سمندری سفر کے لیے استعمال کرتی ہے۔ سمندری سورٹی سفر کے لئے عملہ کا انتخاب ایسے رضاکاروں سے کیا جاتا ہے جن کا سمندری سفر کا کافی تجربہ ہوتا ہے۔ سمندری جہاز رانی ایک انتہائی مشکل مہم جوئی ہے۔ ہندوستانی بحریہ مہم جوئی کا احساس پیدا کرنے اور رسک لینے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتی ہے جبکہ نیوی گیشن، کمیونیکیشن، انجنوں اور جہاز کی مشینری کی تکنیکی مہارتوں،انمارست آلات کا آپریشن، لاجسٹکس پلاننگ وغیرہ سمیت تمام ضروری بحری مہارتوں کی عزت افزائی کرتی ہے۔ اس سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے ساگر پرکرما اور کیپ ٹاؤن سے ریو ڈی جنیرو ریس، آئی او این ایس سیلنگ مہم وغیرہ جیسے جہاز رانی کی مہمات میں شرکت کرکے دنیا بھر میں اپنی موجودگی کااحساس کرایا۔
اس سے پہلے، مہادیئی نے 2010 میں کیپٹن دلیپ ڈونڈے اور 2013 میں کمانڈر ابھیلاش ٹومی کے ساتھ 'ساگر پرکرما' کا اکیلا چکر لگایا ہے۔ وہ 2011، 2014 اور 2017 میں کیپ ٹاؤن سے ریو ڈی جنیرو ریس میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
تارینی نے تمام خواتین افسران کے عملے کے ساتھ سال 2017 میں عالمی 'نویک ساگر پرکرما' کاچکرلگایا ہے۔
آئی این ایس وی کا مارچ کے آخر تک گوا واپس آنے کا ارادہ ہے۔
****************
(ش ح۔ح ا ۔ ف ر)
U. NO. 1876
(ریلیز آئی ڈی: 1800217)
وزیٹر کاؤنٹر : 155