کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی بی بی آئی نے یو این سی آئی ٹی آر اے ایل، آر سی اے پی گجرات نیشنل لا یونیورسٹی اور تمل ناڈو نیشنل لا یونیورسٹی کے اشتراک میں’ ایم ایس ایم ایز :قانون سازی اور ضابطوں سے متعلق چیلنجز‘ کے موضوع پر ورچوئل موڈ میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا

Posted On: 04 FEB 2022 5:43PM by PIB Delhi

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طورپر جاری تقریبات  کے تحت دیوالیہ پن سے متعلق قانون کے بھارتی بورڈ (آئی بی بی آئی) نے 3 فروری 2022 کو ’ ایم ایس ایم ایز:قانون سازی اور ضابطوں سے متعلق  چیلنجز‘ کے موضوع پر یو این سی آئی ٹی آر اے ایل، آر سی اے پی، گجرات نیشنل لا یونیورسٹی (جی این ایل یو) اور تمل ناڈو نیشنل لا یونیورسٹی (ٹی این این ایل یو) کے اشتراک میں ورچوئل طور پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس  کا اہتمام کیا۔

افتتاحی اجلاس میں آئی بی بی آئی کے چیئر پرسن ڈاکٹر نورنگ سینی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئےانہوں نے ایم ایس ایم ایز کی اہمیت اور ان کو درپیش مختلف چیلنجوں کے ساتھ بھارتی  معیشت میں اس کی اہم شراکت داری پر  روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایم ایس ایم ایز کی حمایت کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے خاص کر ایم ایس ایم ای سیکٹر میں مالی پریشانی کو کم کرنے کے لیے  بالخصوص کووڈ-19 وبائی امراض کے رد عمل کے تحت ، دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن کوڈ سے متعلق اصلاحات پر بھی بات کی۔

مذکورہ کانفرنس چار تکنیکی اجلاسوں اور ایک بین الاقوامی گول میز کانفرنس پر مشتمل تھی۔ ان اجلاس  میں قانونی اور ضابطوں سے متعلق چیلنجوں،ایم ایس ایم ایز اور بھارتی معیشت: حکومت کا کردار، ایم ایس ایم ایز اور آئی بی سی اور ایم ایس ایم ایز اور کووڈ-19 کا اثر سے متعلق مسائل کا احاطہ کیا گیا۔آئی بی بی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب رتیش کاوڑیا نے بین الاقوامی گول میز کی صدارت کی۔

دیگر نامور مقررین میں وکٹوریہ یونیورسٹی آسٹریلیا کے پروفیسر  جناب رابرٹ والٹرز، آئی ٹی ایل ڈی آفس آف لیگل افیئرز کی لیگل افسر محترمہ مونیکا کینافوگلیا، یو این سی آئی ٹی آر اے ایل   ویانا محترمہ لن مارٹن، انگلیا رسکن یونیورسٹی برطانیہ کی محترمہ اسٹیفنی رولہفنگ ڈجوکس، یونیورسٹی آف پیرس کے پروفیسر ڈاکٹر راجندر پرساد گنپوت، اسکول آف لا یونیورسٹی آف ماریشس کی  ڈین محترمہ پونم سنہا، ڈائریکٹر انٹرپرینیورشپ ایجوکیشن این آئی ای ایس بی یو ڈی کے جناب  انوراگ کے اگروال، پروفیسر، آئی آئی ایم – احمد آبادجناب دیبا جیوتی رے چودھری، ایم ڈی اور سی ای او این ای ایس ایل جناب  دھننجے سنگھ (آئی آر ایس)، ڈپٹی کمشنر، سی بی ڈی ٹی پروفیسر (ڈاکٹر) ممتا بسوال، ڈین آف فیکلٹی اور اکیڈمک افیئرز اور پروفیسر آف لاء اور آئی سی ایس ایس آر  کے سینئر ریسرچ فیلو، گجرات نیشنل لاء یونیورسٹی اور دیوالیہ اور دیوالیہ پن  بورڈ آف انڈیا کے چیف جنرل منیجر جناب راجیش کمار گپتا شامل تھے۔

 

************

 

 

ش ح۔ ش ر ۔  ع ر

 (U: 1842)

 

                          



(Release ID: 1800000) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi