کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی پی ای آر س کے بنیادی ڈھانچے کا فروغ

Posted On: 04 FEB 2022 4:56PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) ایکٹ سال 1998 میں ایس اے ایس  نگر (موہالی)، پنجاب میں قومی اہمیت کے حامل انفرادی انسٹی ٹیوٹ، یعنی این آئی پی ای آر کے قیام کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ مذکورہ ایکٹ میں سال 2007 میں ترمیم کی گئی جس کے ملک کے مختلف حصوں میں اسی طرح کے اداروں کے قیام کی اجازت دی گئی۔ اس کے مطابق  08-2007 میں احمد آباد، گواہاٹی، حیدرآباد، کولکاتا، رائے بریلی اور حاجی پور میں 6 نئے این آئی پی ای آر س قائم کیے گئے تھے۔ دسمبر 2021 میں پارلیمنٹ نے دیگر بلوں کے درمیان واضح طور پر این آئی پی ای آر (ترمیمی) بل، 2021 کومنظور کیا  تھا، جس کے تحت  این آئی پی ای آرس اور اسی طرح کے بعد میں قائم کئے گئے ادارے قومی اہمیت کے حامل ادارے ہوں گے۔

موہالی میں  جدید ترین لیبارٹریز اور باقاعدہ فیکلٹی سے لیس این آئی پی ای آر کا ایک مکمل کیمپس ہے۔ 08-2007 کے دوران قائم کیے گئے 6 دیگر  این آئی پی ای آرس کے حوالے سےمحکمہ نے ان کے قیام کے بعد سے بنیادی ڈھانچے اور سرگرمیوں کے لیے 1,200 کروڑ روپے سے زیادہ فراہم کیے ہیں۔ان چھ این آئی پی ای آرس  کو اس کے بعد سے باقاعدہ فیکلٹی اور دیگر انتظامی عہدوں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے زیادہ تر اسامیوں کو پر کر دیا گیا ہے۔ اچھی طرح سے لیس لیبارٹریوں کے قیام کے لیے ان تمام آئی پی ای آرس  کو فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ گواہاٹی میں این آئی پی ای آر کے کیمپس کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور احمد آباد میں این آئی پی ای آر کے کیمپس کی تعمیر زور وشور سے جاری ہے۔ اخراجات سے متعلق  مالی  کمیٹی (ای ایف سی) نے 24 ستمبر 2021 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں 22-2021 سے 26-2025 تک کی پانچ سالہ مدت کے لئے موجودہ سات این آئی پی ای آرس کے قیام؍اپ گریڈیشن، بشمول ان کے باقاعدہ کیمپس کی تعمیر کے لئے مزید 1,500 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

اخراجات سے متعلق مالی کمیٹی نے اپنے آخری اجلاس میں موجودہ مرحلے میں نئے این آئی پی ای آرس کی تشکیل کی تجویز کی حمایت نہیں کی ہے۔

************

 

ش ح۔ ش ر ۔  ع ر

 (U: 1841)                    


(Release ID: 1799987) Visitor Counter : 134


Read this release in: English