مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
لکشیہ زیرو ڈمپ سائٹ: حکومت ہند نے کچروں کے موروثی ٹھکانوں کےتدارک کی آندھرا پردیش کی دوسوپینتیس کروڑ روپے کی تجویز کو منظوری دی
یہ کچروں کے موروثی ٹھکانوں کے تدارک کے لئے فنڈ کی ایک مرتبہ کی سب سے بڑی منظوری ہے
Posted On:
18 FEB 2022 8:46PM by PIB Delhi
’’ ۔۔۔سووچھ بھارت مشن-اربن 2.0 کا مقصد کوڑا کرکٹ سے پاک شہر بنانا ہے یعنی ایک شہر جو مکمل طور پر کچرے سے پاک ہو‘‘ - نریندر مودی، وزیر اعظم
سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 (ایس بی ایم-یو2.0) کا آغاز وزیر اعظم نے یکم اکتوبر 2021 کو اس مقصد کے ساتھ کیا تھا کہ 2026 تک شہروں کو کوڑا کرکٹ سے پاک بنانا ہے۔ اس مقصد کے رُخ پر اس مشن کے تحت ایک بڑا مقصد ’’لکشیہ زیرو‘‘ ہے یعنی شہر کی تقریباً 15,000 ایکڑ اراضی پر پھیلے 16 کروڑ میٹرک ٹن کچروں کے موروثی ٹھکانوں کو ختم کرنا۔ کچروں کے پرانے ٹھکانے ماحول کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں اور ان سے فضائی آلودگی اور آبی آلودگی پھیلتی ہے۔ برسوں پرانے کچرے کے ان پہاڑوں کو صاف کرنا نہ صرف ملک کے شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے بلکہ صحت عامہ اور ماحولیاتی خدشات کے مسئلے کو بھی حل کرنے کے لئے اہم ہے۔
قومی مشن نے موروثی کچروں کے تدارک پر ورکشاپس کے ایک سلسلے کا اہتمام کیا جس میں تکنیکی ماہرین، نجی شعبے کے کھلاڑیوں، اور ریاستوں اور شہروں کے سینئر حکام سے لے کر اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا گیا تاکہ درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کی جائے، ایکشن پلان تیار کیا جائے اور موروثی کچروں کے تدارک کے لئے مربوط اور قابل عمل حل تک پہنچا جا سکے۔ وڈودرا، نوئیڈا، بھوپال اور دہلی کے نمائندوں نے اس اجلاس میں کچروں کے ٹھکانوں کے تدارک کے کام کو انجام دینے کے بارے میں اپنے تجربات اور علم کا اشتراک کیا۔ اس اجلاس کا مقصد ریاستوں اور شہری مقامی اداروں کے ساتھ معلومات ککا وسیع تر تبادلہ تھا۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے 17 جنوری سے 31 جنوری 2022 تک پندرہ روزہ ’آزادی کے امرت مہوتسو‘منایا۔ اس کا موضوع تھا ’اسمارٹ سٹیز، اسمارٹ اربنائزیشن‘ کچروں کے ٹھکانوں کے تدارک کے معاملے کو ترجیح دیتے ہوئے 5 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 260 سے زیادہ شہروں نے موروثی کچروں سے نجات کے لئے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کو اپنا لائحہِ عمل پیش کیا جو کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کےرُخ پر ان کے عزم کا اظہار تھا۔ اس سلسلے میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے آندھرا پردیش کی طرف سے 28 مقامی شہری اداروں میں 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کچروں کے تدارک کے لئے 77.66 کروڑ روپے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ سرِ دست ریاست بھر میں 118 لاکھ میٹرک ٹن کچروں کے موروثی ٹھکانے موجود ہیں جن کی وجہ سے 463 ایکڑ سے زیادہ قیمتی اراضی پھنسی ہوئی ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی یہ منظوری آندھرا پردیش کو کچروں کے موروثی ٹھکانوں سے نجات کے لئے فنڈ کی ایک مرتبے میں سب سے بڑی منظوری ہے۔
ریاست میں 1985 سے سب سے قدیم کچرا گاہ رکھنے والا شہر چتور ہے اور دوسرا زیادہ سے زیادہ کچرے والا شہر، نیلور ہے۔ یہ دونوں منظور شدہ پروجیکٹ کے تحت ’لکشیہ زیرو‘ حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ نیلور میونسپل کارپوریشن نے جہاں 6.8 لاکھ میٹرک ٹن موروثی کچرے سے نجات کی تجویز پیش کی ہے وہیں چتور 1.3 لاکھ میٹرک ٹن کچرے کو ختم کرنے اور 16 ایکڑ اراضی دوبارہ حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔
علاوہ ازیں مدن پلّی میونسپل کارپوریشن 42.35 ایکڑ اراضی کو دوبارہ حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے ریاست کو سوچھ بھارت مشن- اربن 2.0 کے وژن کو ’لکشیہ زیرو ڈمپ سائٹس‘ کے لئے آگے بڑھاتے ہوئے امرت کال کے دوران پائیدار شہر کاری کی طرف بڑھنے میں مدد ملے گی۔
باقاعدہ اپ ڈیٹس کے لئے، براہ کرم سوچھ بھارت مشن کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پراپرٹیز کو فالو کریں:
فیس بک: سوچھ بھارت مشن - اربن | ٹویٹر: @SwachhBharatGov|
یوٹیوب :سوچھ بھارت مشن-اربن | انسٹاگرام: sbm_urban
****
U.No:1784
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1799630)
Visitor Counter : 172