بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی لمیٹڈ کے ذریعہ قابل تجدید توانائی، چھوٹی پن بجلی اور ماحول دوست ہائیڈروجن پروجیکٹ کی ترقی کے لیے ایک ذیلی کمپنی کا قیام
Posted On:
18 FEB 2022 8:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔18 فروری این ایچ پی سی لمیٹڈ نے قابل تجدید توانائی، چھوٹے ہائیڈرو اور گرین ہائیڈروجن پر مبنی کاروبار کی ترقی کے لیے"این ایچ پی سی قابل تجدید توانائی لمیٹڈ (این آر ای ایل) نام کی ایک نءی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی قائم کی ہے۔اس ذیلی کمپنی کا رجسٹریشن دہلی اور ہریانہ کے قومی راجدھانی خطے (این سی ٹی) کے رجسٹرار آف کمپنیز کے ساتھ کرایا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این ایچ پی سی کے چیف مینیجنگ ڈاءریکٹر جناب اے کے سنگھ نے کہا کہ این ایچ پی سی نے صاف توانائی کی پائیدار ترقی کے لیے عالمی سطح پر ایک سرکردہ ادارہ بنانے کا تصور کیا ہے۔ انہوں نے کہا "این ایچ پی سی قابل تجدید توانائی لمیٹڈ کا قیام قابل تجدید توانائی کا استعمال کرنے کی سمت میں ہماری گہری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، جو کاربن کے اخراج کو کم کرنے نیز صاف اور ماحول دوست توانائی پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔" قابل تجدید توانائی کے لیے ایک ذیلی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب این ایچ پی سی جو کہ بنیادی طور پرپن بجلی کے شعبہ میں ایک اہم کمپنی ہے، اپنی پیداوارکے پورٹ فولیو میں قابل تجدید توانائی کی شراکت داری بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
قبل ازیں، اصل کمپنی سے الگ قابل تجدید توانائی یونٹ کی تشکیل کو دسمبر 2021 میں محکمہ سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظامات اور نیتی آیوگ کی منظوری دی گءی تھی۔ یہ ذیلی کمپنی قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کوخود کار موڈ میں یا دیگر ایجنسیوں کے اشتراک سے اسپیشل پرپس ویہاءیکلز کی تشکیل کے ذریعہ فروغ دے گی۔
فی الحال، این ایچ پی سی کی کل نصب شدہ پیداواری صلاحیت 7071 میگا واٹ (ایم جی) ہے۔ اس میں 100 میگاواٹ شمسی/ ہواءی تواناءی پر مبنی پلانٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 5999 میگاواٹ کی پن بجلی اور 105 میگاواٹ کی شمسی تواناءی پلانٹ زیر تعمیر ہیں۔ این ایچ پی سی لمیٹڈ اپنے قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کو وسعت دے رہا ہے اور مختلف طریقہ کار کے تحت کئی منصوبے شروع کیے ہیں، جو اس وقت ٹینڈرنگ/ترقیاتی مرحلے میں ہیں۔ حال ہی میں، این ایچ پی سی نے راجستھان قابل تجدید توانائی کارپوریشن لمیٹڈ (آر آر ای سی ایل) کے ساتھ "راجستھان میں 10000 میگاواٹ کی قابل تجدید توانائی کے منصوبوں / پارکوں کی ترقی" کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ این ایچ پی سی لمیٹڈ کے ذریعہ قابل تجدید توانائی، چھوٹی پن بجلی اور ماحول دوست ہائیڈروجن پروجیکٹ کی ترقی کے لیے ایک ذیلی کمپنی کا قیام
نئی دہلی۔ 18 فروری
این ایچ پی سی لمیٹڈ نے قابل تجدید توانائی، چھوٹے ہائیڈرو اور گرین ہائیڈروجن پر مبنی کاروبار کی ترقی کے لیے"این ایچ پی سی قابل تجدید توانائی لمیٹڈ (این آر ای ایل) نام کی ایک نءی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی قائم کی ہے۔اس ذیلی کمپنی کا رجسٹریشن دہلی اور ہریانہ کے قومی راجدھانی خطے (این سی ٹی) کے رجسٹرار آف کمپنیز کے ساتھ کرایا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این ایچ پی سی کے چیف مینیجنگ ڈاءریکٹر جناب اے کے سنگھ نے کہا کہ این ایچ پی سی نے صاف توانائی کی پائیدار ترقی کے لیے عالمی سطح پر ایک سرکردہ ادارہ بنانے کا تصور کیا ہے۔ انہوں نے کہا "این ایچ پی سی قابل تجدید توانائی لمیٹڈ کا قیام قابل تجدید توانائی کا استعمال کرنے کی سمت میں ہماری گہری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، جو کاربن کے اخراج کو کم کرنے نیز صاف اور ماحول دوست توانائی پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔" قابل تجدید توانائی کے لیے ایک ذیلی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب این ایچ پی سی جو کہ بنیادی طور پرپن بجلی کے شعبہ میں ایک اہم کمپنی ہے، اپنی پیداوارکے پورٹ فولیو میں قابل تجدید توانائی کی شراکت داری بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
قبل ازیں، اصل کمپنی سے الگ قابل تجدید توانائی یونٹ کی تشکیل کو دسمبر 2021 میں محکمہ سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظامات اور نیتی آیوگ کی منظوری دی گءی تھی۔ یہ ذیلی کمپنی قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کوخود کار موڈ میں یا دیگر ایجنسیوں کے اشتراک سے اسپیشل پرپس ویہاءیکلز کی تشکیل کے ذریعہ فروغ دے گی۔
فی الحال، این ایچ پی سی کی کل نصب شدہ پیداواری صلاحیت 7071 میگا واٹ (ایم جی) ہے۔ اس میں 100 میگاواٹ شمسی/ ہواءی تواناءی پر مبنی پلانٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 5999 میگاواٹ کی پن بجلی اور 105 میگاواٹ کی شمسی تواناءی پلانٹ زیر تعمیر ہیں۔ این ایچ پی سی لمیٹڈ اپنے قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کو وسعت دے رہا ہے اور مختلف طریقہ کار کے تحت کئی منصوبے شروع کیے ہیں، جو اس وقت ٹینڈرنگ/ترقیاتی مرحلے میں ہیں۔ حال ہی میں، این ایچ پی سی نے راجستھان قابل تجدید توانائی کارپوریشن لمیٹڈ (آر آر ای سی ایل) کے ساتھ "راجستھان میں 10000 میگاواٹ کی قابل تجدید توانائی کے منصوبوں / پارکوں کی ترقی" کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-1787
(Release ID: 1799557)
Visitor Counter : 182