وزارت آیوش
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے دہلی میں دھنونتری بھون کے چوتھے حصہ کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
18 FEB 2022 8:01PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آیوروید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دنیا بھر میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ وزیر موصوف آج دھنونتری بھون کے چوتھے حصے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اظہار خیال کررہےتھے۔ اس کا اہتمام آل انڈیا آیوروید کانگریس نے پنجابی باغ ویسٹ میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں کیا تھا۔
ہندوستان کے روایتی طریقہ علاج کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کینیا کے سابق وزر اعظم ریلااوڈنگا اپنی بیٹی کی بینائی کا علاج کرانے کے لئے ہندوستان آئے۔ آیوروید ک علاج سے اس کی بینائی بحال ہوگئی جس کے لئے انھوں نے ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور آیوروید کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے ان پر زور دیا۔
ہندوستان کی مالا مال ثقافت اور روایت کی تعریف کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا ’’ہم چاہتے ہیں کہ قدیم وقت سے ہندوستان کا جو بے مثال کلچر رہا ہے، وہ ملک کی نوجوان نسل تک پہنچے ہمیں نوجوانوں کو بتانا چاہئے کہ کس طرح ہمارے اجداد، ہمارے رشیوں منیوں نے ہمارے ملک کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی زندگی وقف کی تھی‘‘۔
****
U.No:1782
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1799533)
Visitor Counter : 125