امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا
جناب امت شاہ نے گزشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ واقعات میں کمی لانے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی
دہشت گردانہ واقعات کی تعداد 2018 میں 417 تھی جو کہ 2021 میں گھٹ کر 229 ہو گئی، جب کہ شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 2018 میں 91 تھی جو کہ 2021 میں گھٹ کر 42 ہو گئی
مرکزی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ سرحد پار سے صفر دراندازی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے
Posted On:
18 FEB 2022 6:55PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورت حال کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال اور حکومت ہند، فوج اور جموں و کشمیر حکومت کے دیگر سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
جناب امت شاہ نے گزشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ واقعات میں کمی لانے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ دہشت گردانہ واقعات کی تعداد 2018 میں 417 تھی جو کہ 2021 میں گھٹ کر 229 ہو گئی، جب کہ شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 2018 میں 91 تھی جو کہ 2021 میں گھٹ کر 42 ہو گئی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ سرحد پار سے صفر دراندازی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 1779
(Release ID: 1799396)
Visitor Counter : 234