کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جواہرات اور زیورات سیکٹر کو اس سال 40ارب ڈالر کے برآمداتی ہدف کو حاصل کرنے کی امید ہے:جناب پیوش گوئل


’’اس سیکٹر میں ماقبل –کووڈ سطحوں پر 6.5فیصد کا اضافہ درج کرنے کا امکان ہے‘‘:جناب گوئل

جناب پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اپنے جی اینڈ جے سیکٹر کو آتم نر بھر بنانا چاہتا ہے

حکومت نے برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لئے جی اینڈ جے سیکٹر کو ایک توجہ والا شعبہ اعلان کیا ہے:جناب گوئل

جناب گوئل نے انڈیا انٹرنیشنل جویلری شو(آئی آئی جے ایس)سگنیچر 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 18 FEB 2022 3:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:18؍فروری2022:

 

کامرس و صنعت ، کپڑا، صارفین امور اور غذا و عوامی تقسیم نظام کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ جواہرات و زیورات سیکٹر کو اس سال 40ارب ڈالر کا برآمداتی ہدف حاصل کرنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر میں ماقبل –کووڈ سطحوں پر 6.5فیصد کا اضافہ درج کرنے کا امکان ہے۔جناب گوئل جیم اینڈ جویلری  ایکسپورٹ پرموشن کونسل (جی جے ای پی سی)کے ذریعے منعقد انڈیا انٹرنیشنل جویلری شو(آئی آئی جے ایس)سگنیچر 2022ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

جناب گوئل نے کہا کہ جی اینڈ جے سیکٹر ہندوستانی معیشت کا ایک مضبوط ستون ہے۔

جناب گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اپنے خطاب میں کہا ’’ہمارے سونے اور ہیرے کی تجارت ہمارے مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً 7فیصد کا تعاون دیتی ہے اور 50لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔اس سال جنوری تک برآمدات پہلے سے ہی 32ارب ڈالر ہے۔‘‘

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اپنے جی اینڈ جے سیکٹر کو خود انحصار یعنی آتم نربھر بنانا چاہتا ہے اور حکومت نے جی اینڈ جے سیکٹر کو برآمداتی حوصلہ افزائی کےلئے ایک فوکس سیکٹر کے طورپر اعلان کیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ بجٹ 2022ء نے عالمی جی اینڈ جے تجارت میں ہندوستان کے نقشے قدم کو فروغ دینے اور وسعت دینے کی راہ ہموار کی ہے:

  • کٹے اور پالش کئے گئے ہیروں پر درآمداتی ڈیوٹی 7فیصد سے گھٹاکر 5فیصد کی گئی ہے
  • مارچ 2023ء تک ایم ایس ایم ای کے لئے ایمرجنسی کریڈٹ لائن  گارنٹی اسکیم(ایل سی ایل جی ایس) کی توسیع۔(جی اینڈ جے سیکٹر میں 90فیصد سے زیادہ اِکائیاں ایم ایس ایم ای ہیں)
  • سونے کی درآمد کے لئے بینک گارنٹی کی جگہ ذاتی ضمانت بانڈ کی منظوری
  • ایس ای زیڈ ایکٹ کو ایک نئے ایس ای زیڈ التزام کے ساتھ بدلاگیا
  • اگلے کچھ مہینوں میں ای-کامرس کے لئے آسان ضابطہ ڈھانچہ ای –کامرس کی توسط سے جی اینڈ جے برآمدات کی سہولت مہیا کرے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ چھوٹے خوردہ فروخت کنندگان اپنی مصنوعات کو غیر ممالک میں بھیجنے کے اہل ہوسکیں

جناب گوئل نے کہا کہ جی اینڈ جے سیکٹر میک اِن انڈیا اور برانڈ انڈیا کی صلاحیت کی ایک اہم مثال ہے۔ْ

انہوں نے کہا ’’مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ کامرس و صنعت کی وزارت کی مدد سے جی جے ای پی سی، جی اینڈ جے مصنوعات کی پیداوار اور معیار میں بہتری کے لئے عام سہولت مرکز قائم کررہا ہے۔ یہ مرکز امریلی، پالم پور، جونا گڑھ، وسناگر، کوئمبٹور، کولکاتہ، حیدرآباد اور راجکوٹ میں برسر کار ہیں۔ یہ دنیا کے لئے میک اِن انڈیا کے ہدف کو تعبیر آشنا کرنے میں مدد کرنے کی غرض سے ایک طویل راستہ طے کرے گا۔‘‘

جناب گوئل نے جی اینڈ جے صنعت کو گھریلو پیداوار کے ساتھ ساتھ غیر ممالک میں فروخت میں بڑے اور حوصلہ مند اہداف کو لے کر عالمی چمپئن بننے کا ہدف رکھنے کےلئے حوصلہ دیا۔

انہوں نے ہندوستان –متحدہ عرب امارات جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج شام اِس سیکٹر کے لئے جشن منانے کی ایک اور وجہ ہوگی۔یہ ایک ایسا تحفہ ہوگا جو آنے والی کئی دہائیوں تک اس سیکٹر کے تیز اضافے کو یقینی بنائے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ آئی آئی جے ایس سگنیچر ہندوستانی جویلری سیکٹر کا سگنیچر ایوینٹ بن گیا ہے اور پوری دنیا کےلئے ہندوستان کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

آئی آئی جے ایس سگنیچر2022ء نمائش کے دوران تقریباً 850 نمائش کنندگان نے 1450 سے زیادہ بوتھوں پر مصنوعات کی نمائش کی۔شو نے 14000سے زیادہ غیر رجسٹرڈ شدہ نمائش دیکھنے والوں کو متوجہ کیا ہے، جس میں امریکہ، متحدہ عرب امارات ، مصر، نیپال اور ازبکستان کے 400 سے زیادہ غیر ملکی شہری ، خریدار اور وفود شامل ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ آئی آئی جے ایس سگنیچر کیلنڈر کا ایک اہم جویلری شو ہے، جو دنیا بھر کے جیم اینڈ جویلری تھوک اور ہول سیلروں کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا’’کووڈ-19 کے سبب رُکاوٹوں کے باوجود جی جے ای پی سی میں بحران کو موقع میں بدلنے کےلئے اپنے کاروباریت کے جذبے کو مشتہر کیا ہے۔جی جے ای پی سی نے ورچوئل ٹریڈ ایوینٹ جیسے بائر –سیلر میٹ، ای-انٹرنیشنل جیمس اینڈ جویلری شو، انڈیا گلوبل کنکٹ، ویبنار وغیرہ کا انعقاد کیا ہے۔‘‘

جناب گوئل نے کہا کہ اِن پہلو سے صنعت کو تیزی سے واپسی کرنے میں مدد ملے گی اور گھریلو فروخت اور برآمدات دونوں کو بڑھاوا ملا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 1765)


(Release ID: 1799371) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil