محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صنعتی ملازموں کے لئے  صارفین قیمت اشاریہ ( 100= 2016 ) – دسمبر 2021

Posted On: 31 JAN 2022 7:53PM by PIB Delhi

محنت بیورو اور محنت و روزگار کی وزارت  کے دفتر کے ذریعہ   ملک میں پھیلے ہوئے 88 اہم صنعتی مراکز کے  317 بازاروں سے  جمع کئے گئے  خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر  صنعتی ملازموں کے لئے   ہر مہینے  صارفین قیمت اشاریہ   کو مرتب کیا جاتا ہے  ۔ یہ اشاریہ  88 مراکز اور پورے ہندوستان کے لئے مرتب کیا گیا ہے   اور اسے  اگلے ،مہینے کے کام کے  آخری دن جاری  کیا جاتا ہے ۔ دسمبر 2021 کے لئے یہ اشاریہ  اس پریس ریلیز  میں جاری کیا جا رہا ہے  ۔

اکتوبر 2021 کے لئے  کل ہند سی پی آئی – آئی ڈبیلو 0.3 پوائنٹس کی کمی کے  ساتھ125.4 ( ایک سو پچیس اعشاریہ چار) پر رہا ۔ ایک مہینے کی فیصد تبدیلی پر ، اس میں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 0.24 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ  ایک سال پہلے  اسی مہینے کے دوران 0.92 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا تھا  ۔

موجودہ انڈیکس میں درج اضافے میں زیادہ سے زیادہ تعاون خوراک اور مشروبات گروپ سے آیا ہے  جو کل تبدیلی میں 0.39 فیصد  پوائنٹس کا تعاون فراہم کرتا ہے ۔اشیا کی سطح پر تازہ مچھلی  ، پاکلٹری چیکن ، سورج مکھی کا تیل، کیلا ، پھول گوبھی ، پیاز، مٹر ، آلو، ٹماٹر ، ای ایس آئی کا تعاون ، پیٹرول وغیرہ انڈیکس میں کمی کے لئے ذمے دار ہیں ۔ حالانکہ اس کمی کو بڑے پیمانے پر  بھینس کا دودھ ، انگور ، انار، بھنڈی،آگ جلانے والی لکڑی ،ایلوپیتھک دوا ، آٹو رکشا کا کرایہ ، ٹیلی فون فیس  وغیرہ کے ذریعہ  کنٹرول کیا گیا  اور انڈیکس کو اوپر لانے  میں مدد کی گئی ۔

مرکزی سطح پر اودھم سنگھ نگر میں سب سے زیادہ 4.2 پوائنٹس کی کمی درج کی گئی  ۔اس کے علاوہ دیگر پانچ مراکز میں 3 سے  3.9 پوائنٹس ، 6 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس  ، 19 مراکز میں 1 سے 1.9 پوائنٹس  اور 27 مراکز میں 0.1 سے  0.9 پوائنٹس  کے درمیان کمی دیکھی گئی  ۔اس کے بر عکس ویرودھو نگر میں سب سے زیادہ  3.6 پوائنٹس  کا اضافہ  درج کیا گیا ۔ اس کے علاوہ  پانچ مراکز میں  2 سے 2.9 پوائنٹس  ، 9 مراکز میں 1 سے  1.9 پوائنٹس  اور 12 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس  کےد رمیان اضافہ دیکھا گیا  ۔بقیہ  3 مراکز کے انڈیکس  مستحکم رہے  ۔

سال بہ  سال مہنگائی  پچھلے مہینے کے 4.84 فیصد  اور ایک سال پہلے  اسی مہینے کے دوران 3.67 فیصد  کے مقابلے  5.56 فیصد رہی ۔ اسی طرح  خوراک افراط زر  پچھلے مہینے  کے 3.40 فیصد  اور ایک سال قبل اسی مہینے  کےدوران 2.89 فیصد کے مقابلے  5.93 فیصد رہا ۔

سی پی آئی – آئی ڈبلیو پر مبنی   سال بہ سال  افراط زر ( خوراک اور عمومیت )

 

نومبر  اور دسمبر 2021 کے لئے  کل ہند گروپ کے لحاظ سے  سی پی آئی  - آئی ڈبلیو 

Sr. No.

Groups

November, 2021

December, 2021

I

Food & Beverages

127.8

126.8

II

Pan, Supari, Tobacco & Intoxicants

140.6

140.8

III

Clothing & Footwear

122.0

122.0

IV

Housing

116.8

116.8

V

Fuel & Light

157.3

157.7

VI

Miscellaneous

122.4

122.5

 

General Index

125.7

125.4

 

سی پی آئی– آئی ڈبلیو : گروپ انڈیکس

 

جنوری 2022 کے لئے سی پی آئی – آئی ڈبلیو  کا اگلا پوائنٹ، بروز پیر 28 فروری 2022 کو جاری کیا جائے گا اس سے متعلق تفصیلات دفتر کی ویب سائٹ  www.labourbureaunew.gov.in. پر بھی دستیاب ہوگا   ۔

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب

U. No.1753

 


(Release ID: 1799240) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi