جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اورقابل تجدیدتوانائی کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت :‘‘قابل تجدید توانائی میں خواتین :کارروائی پرزور’’پروگرام کا انعقاد کیا


پدم شری ایوارڈ س سے سرفراز شخصیات سمیت 200سے زیادہ شرکاء نے اس  آ ن لائن سیشن میں شرکت کی

نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت  میں سکریٹری نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں خواتین کے کردار اوران کی شرکت کی اہمیت کو اجاگرکیا

Posted On: 17 FEB 2022 8:43PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00150FX.jpg

نئی اورقابل تجدید توانائی (ایم این آرای ) کی وزارت  نے آزادی کا امرت مہوتسومنانے کے لئے اپنے پروگرام ‘‘نئی سرحدیں :قابل تجدید توانائی سے متعلق ایک پروگرام ’’کے دوسرے دن کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ وزارت نے ‘‘قابل تجدید توانائی کے شعبے میں خواتین :کارروائی پرزور’’ کے موضوع  پرایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا۔ جس میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں خواتین صنعتکاروں اور قائدین کے کردار کا اعتراف کیاگیا۔ اس اجلاس میں پدم شری ایوارڈ سے سرفراز جناب بنکر رائے اور حکومت ہند کے عہدیداروں ، سی ای اوز ، سی ایم ڈیز اورغیرسرکاری تنظیموں  ، این جی ڈی ِ، صنعتوں  اور بینکنگ اداروں کے نمائندگان اوربین الاقوامی تنظیموں  کے مندوبین سمیت دوسو سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا ۔

کلیدی خطاب کرتے ہوئے ، ایم این آرای کے سکریٹری نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں خواتین کے کردار  اورحصہ داری  کی اہمیت کااعتراف کیااور ڈی آرای طریقہ کارکے لئے ایک اسکیم وضع کرنے اور خواتین اوربچوں  کی بہبود کی وزارت کا ساتھ اورزیادہ روابط قائم کرنے اورصنعت سے متعلق مشاورت میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا۔

قابل تجدید توانائی سے متعلق ملک بھرکی خاتون صنعتکاروں نے خواتین کی ماحولیات کے لئے سازگارتوانائی تک رسائی کے اثرات پرروشنی ڈالتے ہوئے اپنی کامیابی کے واقعات  سے مطلع کیا۔ اس کے بعد پالیسی سازوں ، غیرسرکاری تنظیموں ، این جی اوز ، صنعتوں ، بین الاقوامی تنظیموں  اوربینکنگ  اداروں کے تمام متعلقہ  شراکت داروں اورفریقوں نے‘‘ کارروائی پرزور’’پراپنےتاثرات بیان کیے ۔ بیئرفٹ کالج کے بانی جناب بنکررائے نے قابل تجدید پلیٹ فارم پرخواتین  کی سرگرم حصہ داری پرزوردیا ۔ ‘‘ری نیو پاور’’ کے لئے بانی چیئرمین محترمہ ویشالی سنہا اور ‘‘وی پاور’’ کی توانائی سے متعلق امورکی ماہر محترمہ مارا بیئرٹز اورلینڈو نے اس بات کی نمایاں طورپر  وضاحت کی کہ کس طرح باضابطہ تربیت اورصلاحیت سازی کے اقدامات  کی بدولت خاتون صنعتکاروں  کی زندگیوں میں  تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔ کنیرہ بینک کی ایگزیکیوٹیو ڈائرکٹرمحترمہ اے منی میکھالائی نے خواتین کے لئے فنڈس مختص کرنے ، خواتین پرمرکوز بیداری کی مہم کاآغاز کرنے اورمالیاتی اداروں  میں خواتین کے تئیں  حساسیت پیداکرنے پرزوردیا۔

*****

ش ح ۔ع م  ۔ ع آ

U-1645

 


(Release ID: 1799209) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi