وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت اور الائنس ائر ایوئیشن لمٹڈ کے درمیان گھریلو ہندوستانی سیاحت کے فروغ اور مارکٹنگ کے لئے تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 17 FEB 2022 5:57PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے ملک بھر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سترہ فروری 2022 کو نئی دہلی میں میسز الائنس ائرایوئیشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔ سیاحت کی وزارت سیاحت راغب کرنے والی مارکیٹ میں ہندوستان کو سیاحت کا ترجیحی اور پسندیدہ مقام بنانے کےلئے کوشاں ہے جبکہ میسز الائنس ائر ایوئیشن لمٹڈ اپنے وسیع  تر گھریلو نیٹ ورک کے ساتھ ہندوستان میں سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مفاہمت نامے کا مقصد مشترکہ طور پر گھریلو سیاحت کو فروغ دینا اور سیاحت کی وزارت اور AAAL کی سیاحت کی مارکیٹ میں سرگرمیوں میں تال میل قائم کرنا ہے۔

محترمہ روپندر برار، ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل نے وزارت سیاحت کی طرف سے اور جناب ونیت سودچیف ایکزیکیٹو آفیسر نے میسزالائنس ائر ایوئیشن لمٹڈ کی جانب سے مفاہمت نامے پر مل کر دستخط کئے۔

الائنس ائر حکومت ہند کی علاقائی کنکٹوٹی اسکیم (RCS) کے فروغ میں پیش پیش ہے جسے وزیر اعظم کی اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک) اسکیم کے تحت چلایا جارہا ہے۔ مفاہمت نامے کا مقصد مارکیٹنگ اور فروغ کی ایک مربوط حکومت عملی طے کرنا اور AAAL کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ مہم کا آغاز کرنا ہے۔ فروغ کی کوششوں میں پرنٹ اورالیکٹرونک میڈیا میں تشہیر، میلوں اور نمائشوں میں شرکت، سیمنار ،ورکشاپ، روڈ شو اور انڈیا ایوننگ کا انعقاد، کتابچوں کا اجراء، میڈیا اور سفر کا روبار میں لگے لوگوں کو میزبان پروگراموں کے تحت ملک میں مدعو کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ وزارت اس مفاہمت نامے سے فائدہ حاصل کرنے کےلئے سفر وسیاحت کے فریقوں کو یکجا کرے گی۔

****

 

 

U.No:1736

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1799134) Visitor Counter : 158