عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
جنوبی خطے میں رہائش پذیر 75 سال سے زیادہ عمر کے پنشن یافتگان کے لئے ویبینار
Posted On:
17 FEB 2022 6:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17/فروری 2022 ۔ عملہ، عوامی شکایات و پنشن کی وزارت نے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں پنشن یافتگان کی زندگی کو سہل بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ محکمہ ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے اور اِنڈ ٹو اِنڈ ڈیجیٹل پورٹل بھوشیہ کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن پنشن عدالتوں کا انعقاد کررہا ہے، تاکہ الیکٹرانک پنشن پیمنٹ آرڈر جنریٹ کئے جاسکیں جسے اب ڈیجی لاکر میں پنشن یافتگان کو دستیاب کرایا جارہا ہے۔پنشن یافتگان کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ دینے کے لئے بھی ایک سہل متبادل کی سیریز بھی پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کسی اینڈرائیڈ فون سے ایل سی کی فیس ایتھنٹی کیشن تکنیک کو بھی بروئے کار لایا گیا ہے۔
محکمہ نے اس سے قبل 5 جنوری اور 25 جنوری 2022 کو ایک پنشنر آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا تھا اور آج اس نے پنشن و پنشنرس ویلفیئر کے سکریٹری جناب وی سری نواس کی صدارت میں پنشنروں کی رجسٹرڈ تنظیموں اور پنشن یافتگان کے ساتھ اسی نوعیت کا تیسرا پروگرام منعقد کیا۔ آج جس ویبینار کا انعقاد کیا گیا وہ جنوبی ہند میں رہائش پذیر 75 برس اور اس سے زیادہ عمر کے پنشن یافتگان کے مابین معلومات کی فراہمی کی ایک کوشش تھی۔ آج کے پرزنٹیشن میں جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ان میں فیملی پنشن، فیملی پنشن کے لئے اہلیت، عمر سے متعلق سنگ میل طے کرنے کے بعد اضافی پنشن، پنشن کے کمیوٹیشن سے متعلق امور اور اینڈرائیڈ فون سے کیسے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ دیا جائے، شامل ہیں۔
اس کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں پنشن یافتگان نے پنشن سکریٹری سے درخواست کی کہ فکسڈ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیا جائے، تاکہ سی جی ایچ ایس ڈسپنسریوں کی ایک بڑی تعداد کو 15 سال کی بجائے 12 سال کے بعد کمیوٹیڈ پنشن بحال کرنے کی سہولت حاصل ہوسکے۔ پنشن یافتگان نے یہ درخواست بھی کی کہ موجودہ 80 برس کی بجائے 65 برس سے ہی اضافی پنشن دیا جائے۔ جن لوگوں نے اس تبادلہ خیال میں حصہ لیا ان میں تریویندرم کے جناب این شنموگم ، کنیاکماری کے ڈاکٹر سیلوانیاگم، پڈوچیری کے پروفیسر جی رامالنگم اور جناب وشواناتھ، بنگلور کے جناب گریش کناگوٹاگی شامل ہیں۔ پنشن یافتگان نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ دینے کے لئے نیا نیا لانچ کئے گئے فیس ایتھنٹی کیشن ایپ کے تعلق سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پنشن سکریٹری جناب وی سری نواس نے ان مطالبات کو نوٹ کیا اور اپنے اختتامی تاثرات میں کہا کہ محکمہ پنشن یافتگان اور پنشن یافتگان کے اہل خانہ کی بہتری کے لئے مستقل بنیاد پر تبادلہ خیال کے ایسے سیشنز کا اہتمام کرتا رہے گا۔ انھوں نے پنشن یافتگان کے اس فیڈ بیک کی ستائش کی کہ ڈی او پی پی ڈبلیو نے پنشن یافتگان کے لئے جو حالیہ اصلاحات کی ہیں وہ زمینی سطح پر اچھی طرح سے کام کررہی ہیں، خاص طور پر حال ہی میں لانچ کیا گیا فیس ایتھنٹی کیشن ایپ اچھا کام کررہا ہے۔ پنشن کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نارائن ماتھر نے بتایا کہ ڈی او پی پی ڈبلیو نے اضافی طور پر آئی پی پی بی (انڈیا پوسٹ اینڈ پیمنٹ بینک) کو شریک کیا ہے اور یہ کہ جیون پرمان دینے کے لئے لائف سرٹیفکیٹ کے واسطے ڈور اسٹیپ سروس بھی دستیاب ہے۔ پبلک سیکٹر بینکوں کے کنسورشیم کے توسط سے 100 شہروں میں ایسی سہولت شروع کی گئی ہے۔ یہ سہولت لائف سرٹیفکیشن کے ویڈیو کے وائی سی سہولت کے علاوہ ہے جس کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.1732
(Release ID: 1799133)
Visitor Counter : 152