وزارت دفاع

پورٹ بلیئر ایئر فیلڈ میں مشترکہ سیکورٹی مشق

Posted On: 17 FEB 2022 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17؍فروری2022:

انڈمان ونکوبار کمان (اے این سی)نے 16فروری 2022ء کو پورٹ بلیئر ایئر فیلڈ میں ایک مشترکہ سیکورٹی مشق کی۔اس مشق کا مقصد ہوائی علاقے یا کسی دوسرے مقام پر دہشت گردانہ حملے  ، یرغمال بحران اور اغوا کی صورتحال جیسی مختلف ایمرجنسی کے دوران تمام سیکورٹی ایجنسیوں کی تیاریوں کا تجربہ کرنا تھا۔

آئی این ایس اُتکروش اور ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دن رات مشق کی گئی۔ ہوائی علاقے کے اندر مختلف مقامات پر دہشت گردانہ خطرات کو نشان زد کرنے کےلئے فوج ، بحریہ اور سی آئی ایس ایف کی فوری ردعمل ٹیموں (کیو آر ٹی)کو تعینات کیا گیا تھا۔ساتھ ہی این ایس جی ، گھٹک پلاٹون اور میرین کمانڈو (ایم اے آر سی او ایس)کے خصوصی دستوں کے عناصر  کو بھی فوری ردعمل ٹیموں کے ساتھ سنکررونائزڈ آپریشن کے لئے جمع کیا گیا تھا۔

انڈمان و نکوبار کمان نے حال ہی میں پورٹ بلیئر ایئر فیلڈ میں سیکورٹی کے لئے ایک مشترکہ ایک جوائنٹ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر کا اعلان کیا ہے۔ان مشقوں کو ایس او پی  کے تجربے ، تصدیق اور مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ پورٹ بلیئر میں تمام فوجی اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان اشتراک میں بہتری لانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔اس اہم ہوائی علاقے پر کسی بھی خطرے کا مؤثر انداز سے مقابلہ کرنے کے لئے ایس او پی وضع کئے گئے ہیں، جنہیں مشترکہ مشق کے دوران پھر سے تسلیم کیا گیا ہے۔

 

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1733)



(Release ID: 1799098) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Tamil