سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیادہ نقل وحمل والےعلاقوںمیں موٹر گاڑیوں کی آمدورفت پر لگائے جانے والے محصول

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 FEB 2022 5:26PM by PIB Delhi

سڑک ،ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن  گڈکری نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شہری نقل وحمل ، شہری ترقی کے لئے لازم وملزوم ہےاوریہ ایک ریاستی موضوع ہے لہٰذا  بھیڑ بھاڑ والے علاقوںمیں موٹر گاڑیوں  پر لگائے جانے والے محصولات  ، جن  کا مقصد  ٹریفک  کی بھیڑ بھاڑ اور ازحد کثافت کی روک  تھام سمیت  شہری ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ ایسے تمام امور اور ان سے متعلق فیصلے  متعلقہ شہروں  /ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کے ذریعہ  لئے جاتے ہیں۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت نے ، جو شہری  نقل وحمل کے معاملے کے لئے ا ہم  مرکزی لائن  کی وزارت ہے ۔اپنی پالیسی  ( این یو ٹی پی 2006 )اور دیگر مختلف رہنما فریم ورک  نوٹی فائی کیا ہے تاکہ  وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے مختلف  رہنما دستاویز کو  بہترین  استعمال کے ذریعہ شہری ٹرانسپورٹ کے علاقے میں  سوچ  کے نفاذ  ،ڈیزائن اور بہتر منصوبہ بندی کے لئے اصولوں اور حکمت عملی کی نشاندہی کے واسطے شہروں /  یو ایل بی  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کی جاسکے ۔

حکومت نے ملک میں  فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لئے  ایک قومی  سطح کی حکمت عملی کے طورپر صاف ہوا کا  قومی  پروگرام این سی اے پی شروع کیا ہے۔ایسے 132 شہروں  میں  جہاں  ہوا کی  آلودگی  کی روک تھام کے لئے کو ئی منصوبہ نافذ  نہیں کیا گیا تھا اور ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں شہر کو  فضائی آلودگی سے پاک کرنے کے مخصوص منصوبے  تیار کئے گئے ہیں  اور ان شہروں میں یہ منصوبے   نافذکئے گئے ہیں۔ان  ایکشن  پلان  میں  گاڑی کے اخراج کو کم کرکے،  ٹریفک کی بھیڑ وبھاڑ کو کم کرکے  ٹریفک کے  مناسب بندوبست کے نظام  کے ذریعہ ،سڑک کی دھول کم کرکے،  بایو ماس /فصل  ، کو ڑا  کرکٹ /  میونسپل ٹھوس کچرے  ،تعمیراتی سرگرمیوں اورصنعتی اخراج کے ذریعہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے  شہر کے لئے مخصوص ،قلیل ،درمیانی اور طویل مدتی کارروائی  پر توجہ دی گئی ہے۔شہر کے لئے مخصوص فضائی ایکشن  پلان

https://cpcb.nic.in/approved-city-action-plans. پر دستیاب ہے۔

بھارت مالا پریوجنا کے حصے کے طورپر191 بھیڑ بھاڑ  والے  پوائنٹس کی  رنگ روڈ ،  بائی  پاس ،  لین  ، سیپریٹر اور گرین   الائنمنٹ  جیسے مختلف  ناکوں  پر نشاندہی کی گئی  ہے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

 

U-1723


(ریلیز آئی ڈی: 1799013) وزیٹر کاؤنٹر : 112
یہ ریلیز پڑھیں: English