اسٹیل کی وزارت
جناب رام چندر پرساد سنگھ نے ثانوی فولاد کے شعبے کی نمو، اور آتم نربھر بھارت کی جانب پیش قدمی کے لئے اپنی عہد بندی کااعادہ کیا
‘‘ ثانوی فولاد کے شعبے کے لئے پالیسی اقدامات ’’ کے موضوع پر فولاد کی وزارت کے لئے پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 FEB 2022 6:19PM by PIB Delhi
فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے فولاد اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ گلاستے اور وزارت کے سینئر عہدیداروں اور سی پی ایس ایز کے ہمراہ آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کی انیکسی میں صلاح کارکمیٹی کے ارکان کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ کمیٹی کے مباحثہ اور تبادلہ خیال کا موضوع تھا ‘‘ثانوی فولاد کے شعبے کے لئے پالیسی اقدامات’’۔

فولاد کی وزارت کے ذریعہ ایک تفصیل پرزنٹیشن پیش کیا گیا، جس میں ثانوی فولاد کے شعبے سے متعلق آئندہ کئے جانے والے اقدامات سمیت مثبت پہلوؤں، چنوتیوں اور کئے گئے اقدامات کا احاطہ کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران کمیٹی کے ارکان نے ثانوی فولاد کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے کی غرض سے قابل قدر تجاویز پیش کیں۔
کمیٹی کے چیئرمین نے ارکان کی جانب سے پیش تجاویز کی ستائش کی اور ثانوی فولاد کے شعبے کی نمو اور فولاد کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کی جانب پیش قدمی کرنے سے متعلق حکومت کی عہد بندگی کا اعادہ کیا۔

ارکان پارلیمنٹ جناب بدیوت بارن مہتو، چندرپرکاش چودھری، گری دھری یادو، جناردھن سنگھ سگری وال، پرتاپ راؤ گووند راؤ پاٹل چکھلیکر، وجے بگھیل اور اکھلیش پرساد سنگھ نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

*****
(ش ح –ع م۔ ف ر)
U.No:1719
(ریلیز آئی ڈی: 1799005)
وزیٹر کاؤنٹر : 154