جل شکتی وزارت

صاف گنگا کے قومی مشن ( این ایم سی جی ) کے ڈائریکٹر جنرل نے کورونیشن پلر ایس ٹی پی کے تعمیری کام کا جائزہ لیا


اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے ساتھ 318 ایم ایل ڈی استعمال شدہ پانی جمنا دریا میں جانے سے رُک جائے گا

دلی میں ، نمامی گنگا پروگرام کے تحت 1385 ایم ایل ڈی گندے پانی کو صاف بنانے کے لئے 2354 کروڑروپے مالیت کے کُل 12 پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں

Posted On: 31 JAN 2022 8:12PM by PIB Delhi

صاف گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی )کے  ڈائریکٹر جنرل  جناب  جی اشوک کمار  نے  آج دلی میں کورونیشن  پلر سیویج  ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا تاکہ وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جاسکے ۔ کورونیشن  پلر سیویج  ٹریٹمنٹ پلانٹ ملک میں گندے  پانی کو صاف بنانے کا ایک سب سے بڑا پلانٹ ہے۔گندے  پانی  کو صاف بنانے  کے پلانٹ  پر کام  تکمیل کے پیشگی مرحلے میں ہے۔515  کروڑروپے کی تخمینہ  لاگت   سے  یہ گندے  پانی کو  صاف بنانے کا پلانٹ  ( ایس ٹی پی ) 318 ایم ایل ڈی استعمال شدہ  پانی کو قابل استعمال بنائے گا،جس  پر 414 کروڑ روپے  لاگت آئے گی۔ پونجی لاگت کا  50فیصد  این ایم  سی جی برداشت کرے گا ۔  کورونیشن  پلر پر کام کی منظوری دسمبر 2018  میں دی گئی تھی اور یہ اس سال فروری میں  مکمل کرلیا  جائے گا۔

  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت ملک میں گنگا اوراس کی معاون ندیوں کے  احیا کے لئے کام کررہی  ہے ۔  جناب اشوک کمار نے کہا کہ جمنادریا میں آلودگی این جی ٹی اور مرکز کے لئے باعث تشویش  ہے۔ 318  ایم  ایل ڈی کورونیشن  ایس ٹی پی  پر کام تقریباََ مکمل ہے اور  یہ  فروری  کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس  پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی 318  ایم ایل ڈی استعمال شدہ  پانی   جمنا دریا میں جانے سے رک  جائے گا۔  انہوں نے مزید بتایا کہ دلی جل بورڈ کے ساتھ صاف گنگا کا قومی مشن  این  ایم سی جی  قومی راجدھانی  میں بھی  10 دیگر  ایس ٹی پی پروجیکٹوں  پر کام کررہا ہے  اور  کووڈ -19  کی بندشوں کے دوران  بھی خاطر خواہ کام ہوا ہے۔ این جی ٹی کے ذریعہ ان  پروجیکٹوں کی نگرانی کی جارہی  ہے۔ ایشیا کا سب سے بڑا  ایس ٹی پی  یعنی  سیوریج  ٹریٹمنٹ  پلانٹ    ،  اوکھلا ایس ٹی پی  پر  بھی کام کافی اچھی طرح سے چل رہا ہے اور یہ پروجیکٹ  جمنادریا کی نرملتا   کو بحال کرنے میں   مدد  دیں گے ۔

سردست دلی  3273  ایم ایل ڈی گندہ  پانی تخمینے کے مطابق  نکالتی ہے ،جس میں سے 2340 ایم ایل ڈی گندا پانی  2624 ایم ایل ڈی کی تنصیبی  صلاحیت کے ذریعہ سودھا  جاتا ہے۔دریائے جمنا میں  933 ایم ایل ڈی غیر سودھے گئے پانی کا اخراج ہوتاہے۔ جمنا دریا میں  آلودگی کو کم کرنے کے لئے دلی میں  نمامی گنگا پروگرام کے تحت  2354  کروڑروپے کی لاگت سے 1385  ایم ایل ڈی  گندے  پانی کو  صاف  بنانے کے لئے کل 12  پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00156VF.jpg

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-1716

 



(Release ID: 1798988) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi