سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پلوٹو سیارے کی سطح پر ہوا کا دباؤ، کرہ ارض سے 80 ہزار گنا کم ہے: دیواستھل مشاہدہ گاہ کے مشاہدے پر مبنی مطالعہ
Posted On:
16 FEB 2022 5:35PM by PIB Delhi
بھارتی اور بین الاقوامی شراکت داروں سمیت سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے پلوٹو کی سطح پر ہوا کے دباؤ کی صحیح پیمائش نکالی ہے۔ یہ زمین پر سمندر کی اوسط سطح پر ہوا کے دباؤ کی بہ نسبت80 ہزار گنا کم ہے۔
اس دباؤ کی پیمائش 6 جون 2020 کو پلوٹو کے کسی دوسرے اجرام فلکی کے سامنے آجانے سے نظارے میں رکاوٹ پڑ جانے کے عمل کے مشاہدے سے موصولہ اعداد وشمار کے ذریعہ کی گئی ہے جس میں 3.6 - ایم دیواستھل آپٹیکل ٹیلی اسکوپ ( ڈی او ٹی) (بھارت کا سب سے بڑا آپٹیکل ٹیلی اسکوپ ) اور 1.3 - ایم دیو استھل فاسٹ آپٹیکل ٹیلی اسکوپ (ڈی ایف او ٹی) ٹیلی اسکوپ کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ دور بینیں نینی تال کے دیوا ستھل مقام پر نصب کی گئی ہیں۔
اجرام فلکی کے مطالعہ میں آکیولیشن ، دو اجرام فلکی کے درمیان کسی دوسرے اجرام فلکی کے حائل ہو جانے کا عمل ہے ۔ پلوٹو کے ذریعہ نظارے میں حائل ہونے کے یہ واقعات 1988 سے 2016 کے درمیان 12 مرتبہ سرزد ہوئے، جس سے اس مدت کے دوران ہوا کے دباؤ میں ایک ہی طرح کا اضافہ تین بار ہوا۔
مشاہداتی علوم کے آریہ بھٹ تحقیقی ادارے ( ایریز) کے ارکان سمیت سائنس دانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے مشاہدات میں استعمال ہونے والے انتہائی حساس آلات سے موصولہ ، شور کے تئیں سنگل کی تناسب کے ساتھ معمولی خموں کا استعمال کیا تاکہ پلوٹو کی سطح پر ہوا کے دباؤ کی بالکل صحیح پیمائش کی جاسکے۔ یہ پایا گیا کہ زمین پر اوسط سطح سمندر پر موجود ہوا کے کم دباؤ کی بہ نسبت پلوٹو کی سطح پر ہوا کا دباؤ 12.23 اوبر - 80 ہزار گنا کم ہے۔
یہ تحقیقی مقالہ ’ایٹرو فیزیکل جرنل لیٹرز (اے پی جے ایل)‘ میں شائع ہوا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ 2015 کے بعد سے پلوٹو پر ہوا کا کرہ ایک پٹھار والے مرحلے میں ہے، جو انتہا کے قریب ہے اور 2019 میں پلوٹو کے اتار چڑھاؤ والے ٹرانسپورٹ ماڈل کے ذریعہ اس سے پہلے شمار کی گئی ماڈل ویلیوز کے ساتھ عمدہ طریقے سے میل کھاتے ہیں۔ ٹیم نے مزید وضاحت کی ہے کہ آکیولیشن کا یہ عمل خاص طور پر بروقت سرزد ہوتا ہے۔ کیونکہ اس سے پلوٹو کے ہوا کے کرہ کے ارتقاء کے موجودہ ماڈلوں کی افادیت کا پتہ چلتا ہے۔
اشاعت کا لنک : https://iopscience.iop.org/article/10.3847/2041-8213/ac4249
*******************
ش ح ۔ اس ۔ ق ر
U:1710
(Release ID: 1798977)
Visitor Counter : 206