مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ و شہری ترقی  کے امور کی مرکزی وزارت کے سکریٹری نے پی ایم اے وائی (یو) کے تحت سی ایس ایم سی کی 58ویں میٹنگ کی صدارت کی


پانچ ریاستوں میں تعمیراتی کام کے لیے 60000 سے زیادہ مکانات کے پروجیکٹ کی تجاویز کو منظوری دی گئی

Posted On: 15 FEB 2022 6:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 فروری، 2022/ پردھان منتری آواس یوجنا ، شہری کے تحت آج منظوری اور مانیٹرنگ سے متعلق مرکزی کمیٹی کی 58ویں میٹنگ میں آندھر پردیش، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش ، کرناٹک اور راجستھان میں 60000 سے زیادہ گھروں کی تعمیر کے پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی۔ یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی جس کی صدارت جناب منوج جوشی ، سکریٹری ، ہاؤسنگ  و شہری امور نے کی۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ہاؤسنگ و شہری امور کے سکریٹری نے پی ایم اے وائی (یو) کے تحت مختلف ریاستوں میں گھروں کی تعمیر سے متعلق بھی بات چیت کی۔ انھوں نے ریاستوں میں مکانات کی تکمیل کی رفتار کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ کام میں تیز رفتاری لائیں اور اس دوران وہ اپنے اپنے علاقوں میں شراکت داری پر مبنی پروجیکٹوں میں کم قیمت مکانات کی تکمیل کا تخمینہ بھی پیش کریں۔ سکریٹری موصوف نے کہا کہ یہ کام منظم طریقے سے کیا جانا چاہیے تاکہ اسکیم کے زیادہ سے زیادہ فائدے بلا کسی تاخیر کے  تعلقہ افراد کو پہنچ جائیں۔

پی ایم اے وائی (یو) کے تحت منظور شدہ مکانات کی کل تعداد 114.04 لاکھ ہے جن میں سے تقریباً 93.25 لاکھ مکانات کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے اور تقریباً 54.78 لاکھ مکانات مکمل ہو چکے ہیں اور متعلقہ افراد کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔ اس مشن کے تحت کل سرمایہ 7.52 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ جس میں مرکزی امداد 1.87 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ ابھی تک مرکزی امداد کی رقم 1.21 لاکھ کروڑ روپے جاری کی جاچکی ہے۔

آواس پر سمواد کے بارے میں بھی ایک کتابچہ اس موقعے پر جاری کیا گیا۔ آواس پر سمواد ، شہری ہاؤسنگ شعبے میں اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جو آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ایک سرگرمی کے طور پر منعقد کیا گیا۔ یہ کتابچہ 75 ورکشاپ / سیمینار اور ویبینار کی کارروائیوں پر مبنی ہے جن کا انعقاد ملک کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ جس کا مقصد سبھی کےلیے مکانات کے بارے میں جانکاری میں اضافے کے لیے کیا گیا تھا۔

سب کے لیے مکانات کے تئیں یکسر تبدیلی لانے والی اصلاحات اور آواس پر سمواد سے متعلق یہ کتابچے اس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں https://pmay-urban.gov.in/۔

۔۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1660



(Release ID: 1798645) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Tamil