جل شکتی وزارت

پینے کے پانی کی آلودگی

Posted On: 10 FEB 2022 6:47PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:حالیہ برسوں میں، حکومت نے معیار سے متاثرہ رہائش گاہوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں،جیسا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے موصولہاطلاعات میں بتایا گیا ہے، پینے کے پانی کے وسائل میں آلودگی والی بستیوں کی تعدادمیں اجازت کی حد سےبے حد کمی ہورہی ہے۔اس سلسلے میں سال کے اعتبار سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

آج کی تاریخ تک

پینے کے پانے کے وسائل میں آلودگی کے ساتھ دیہی گھروں کی تعداد

01.04.2018

64,743

01.04.2019

57,539

01.04.2020

54,637

01.04.2021

36,054

06.02.2022

35,370

 

 

بھارتی حکومت ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اشتراک  میں، 3.60 لاکھ کروڑ کے تخمینہ کے ساتھ 2024 تک سبھی دیہی گھرانوں کو پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی دستیاب کرانے کے لیے جل جیون مشن (جے جے ایم) ہر گھر جل نافذ کر رہی ہے۔جے جے ایم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ گھروں کو نل کے پانی کی فراہمی کے لیے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے، معیار سے متاثرہ گھروں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ریاستیں گھروں کو نل کے ذریعہ پینے کا پانی دستیاب کرانے کے لیے مناسب واٹر ٹرٹمینٹ ٹیکنالوجیوں کےبارے میں فیصلہ کر سکتی ہیں۔

جل جیون مشن کے لیے مذکورہ محکمہ نے بیرونی ایجنسیوں سے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں مانگی ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

 

U. No.1644



(Release ID: 1798473) Visitor Counter : 114


Read this release in: English