بھاری صنعتوں کی وزارت

برقی موٹرگاڑیوں ، اس کے پرزوں ، ذیلی پرزوں اوردیگر پرزوں /ذیلی پرزوں ، حصوں ، ذیلی سمبلی کے لئے درکارسازوسامان کی اندرون ملک تیاری کو فروغ دینے سے متعلق مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام

Posted On: 11 FEB 2022 5:35PM by PIB Delhi

بھارتی صنعتوں  کے مرکزی وزیرمملکت جناب کرشن پال گورجرنے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔

بھارتی صنعتوں  کی وزارت نے برقی موٹرگاڑیوں ، اس کے پرزوں /ذیلی پرزوں اورحصوں /ذیلی حصوں /ذیلی اسمبلی کے لئے درکارسازوسامان کی اندرون ملک تیاری اورمینوفیکچرنگ   کو فروغ دینے کی غرض سے ایک مرحلہ وار مینوفیکچرنگ  سے متعلق پروگرام (پی ایم پی ) مشتہرکیاہے ۔ پی ایم پی کے تحت ایک مدت کے دوران ملک میں مال کی تیاری کو فروغ دینے کی غرض سے ایک درجہ بندی پرمبنی ایک محصولاتی ڈھانچہ فراہم کیاگیاہے ۔

برقی ہائبرڈ (ایکس برقی موٹرگاڑی ) حصوں کے لئے ایک پی ایم پی کے تحت ایف اے ایم ای مرحلہ –II کے تحت  ترغیبات سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ایکس برقی موٹرگاڑی کی ملک میں تیاری کی موثرتاریخ  کی تشریح کی گئی ہے ۔

آٹوموبائیل یعنی موٹرگاڑی کے شعبہ ایک اصلاح شدہ شعبہ ہے اوراس شعبے مین صد فی صد غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کی خود کاروسیلہ کے ذریعہ اجازت دی گئی ہے ۔ بھاری صنعتوں کی وزارت کو کم از کم 80کلومیٹر فی چارج کی دوری کے ساتھ ، کل برقی دوپہیہ  گاڑیوں کے فیصد سے متعقل  اعدادوشمار  رکھنے کا اختیارنہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ، برقی دوپہیہ گاڑیوں کی کارکردگی اوراثرانگیزی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ، حکومت نے ہند نے دوپہیہ  موٹرگاڑیوں کے لئے کم از کم 80کلومیٹرفی چارج کی دوری کو نوٹیفائی کیاہے تاکہ وہ ایف اے ایم ای انڈیا مرحلہ –II  کے تحت  ترغیبات کے مطالبہ کی اہل ہوسکیں ۔ ایف اے ایم ای انڈیااسکیم کے مرحلہ –IIکے تحت ، (تقریبا ) 827کروڑروپے کے بقدر مانگ کی ترغیبات کے طریقے کے ذریعہ یکم اپریل ، 2019 سے یکم فروری 2022تک 2لاکھ 31ہزاربرقی موٹرگاڑیوں کی معاونت کی گئی ہے ۔

*****

ش ح ۔ع م  ۔ ع آ

U-1641



(Release ID: 1798464) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi