قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی

این ایف آر اے نے مالی سال 20-2019 کے لے پربھو اسٹیلز انڈسٹریز لمیٹڈ (CIN:L28100MH1972PLC015817) کی مالی رپورٹنگ کی کوالٹی کے جائزے سے متعلق رپورٹ جاری کی

Posted On: 14 FEB 2022 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 فروری، 2022/ مالی رپورٹنگ سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایف آر اے )نے  مالی سال 20-2019 کے لیے پربھو اسٹیلز انڈسٹریز لمیٹڈ (پی ایس آئی ایل) کے سلسلے میں مالی رپورٹنگ کی کوالٹی جائزے سے متعلق رپورٹ (ایف آر کیو آر آر) جاری کی ہے۔

کچھ اہم مشاہدات اس طرح ہے جو کمپنی کی طرف سے حساب کتاب کے معیارات پر عمل درآمد نہ کیے جانے سے متعلق ہے :

  1. پی ایس آئی ایل ایک درج فہرست کمپنی ہے لہذا اسے کمپنی سے متعلق قانون 2013 کی شق نمبر 133 کے تحت حساب کتاب سے متعلق بھارتی معیارت کے اطلاع نامے پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ البتہ، کمپنی نے ڈائریکٹر کی رپورٹ میں متضاد انکشافات کیے ہیں۔ کمپنی نے ان معیارات پر عمل نہ کر کے کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 کی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ خلاف ورزی مالی بیانات کی تیاری اور انہیں پیش کرنے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔
  2. کمپنی  مالی بیانات کے اجزاء پیش کرنے میں ناکام رہی ہے  جو اس طرح ہیں،  مالی بیانات میں حصص میں تبدیلیوں سے متعلق بیان جیساکہ سی اے ، 2013 کی شق نمبر 2 ذیلی شق نمبر 40 کے مطابق اور سی اے ، 2013 کی III فہرست کے مطابق ضروری ہے۔
  3. کمپنی مالی دستاویزات اور منصفانہ قدر کی پیمائش کی بنیادی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکی۔ جو اس طرح ہے ۔ اینڈ اے ایس 109،  اینڈ اے ایس 107، اینڈ اے ایس 32 اور اینڈ اے ایس 113؛ کمپنی اپنے مالی اثاثوں کے بڑے زمرے کے لیے نقصان کی بھرپائی کی رقم کا ٹھیک ڈھنگ سے تخمینہ نہیں لگا سکی۔
  4. کمپنی اپنے قرضوں سے متعلق سی اے ، 2013 کی فہرست نمبر III میں درکار مناسب انکشاف نہیں کر سکی۔
  5. کمپنی انے سست پلانٹ اور مشنری کی قیمت میں کمی کاتخمینہ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
  6. اس سب کے علاوہ ، کمپنی نے ، کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

یہ مالی بیانات میں کی گئی غلطیوں کے پیش نظر پی ایس آئی ایل نے 90 دن کے اندر اندر کمپنیوں سے متعلق قانون  ، 2013 کے مطابق مالی بیانات تیار کرنے اور شائع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

ایف آر کیو آر رپورٹ این ایف آر اے کی ویب سائٹ : https://nfra.gov.in.  پر دیکھی جاسکتی ہے۔

۔۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1622



(Release ID: 1798414) Visitor Counter : 107


Read this release in: Tamil , English , Hindi