زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
دیہی ہاٹوں کو چھوٹی زرعی پیداواری مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی ) میں تبدیل کرنے کا عمل
प्रविष्टि तिथि:
14 FEB 2022 2:10PM by PIB Delhi
کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیرزراعت جناب نریندرسنگھ تومرنے ایک سوال کے تحریر ی جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے کہ 1351گاوں میں مہاتماگاندھی نیشنل دیہی روزگارگارنٹی اسکیم (ایم جی نریگا )کے تحت فزیکل انفرااسٹرکچر/سہولتیں قائم کی گئی ہیں ، جبکہ 632دیہی ہاٹوں میں زیرتعمیرہیں ۔
31مارچ ، 2021کو ملک میں 6845زرعی پیداواری مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی ) ہیں ۔کسانوں کو بہتربازارکی فراہمی اورمناسب قیمتیں فراہم کرنے کے لئے منظم اور منضبط بازاروں کے علاوہ دیگر بازارمثلاًغیرمنضبط تھوک بازار کسان –صارف بازار خریداری مراکز اور نجی تھوک بازار بھی ہیں ۔ مزید برآں حکومت کسانوں کے لئے بازارکی فراہمی کو بہتربنانے کے لئے گودام اور کولڈاسٹوریج کو بھی ڈیمڈ بازاریارڈ کے طورپر قراردینے کو فروغ دے رہی ہے ۔
مزید برآں حکومت ہند نے اصلاحات سے منسلک قومی زرعی بازار(ای۔نیم ) اسکیم کا آغاز کیا تھا، جو کہ ایک ورچوئل پلیٹ فارم ہے جو مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تھوک منڈیوں/بازاروں کو مربوط کرتا ہے تاکہ کسانوں کو زراعت اور باغبانی کی اجناس کی آن لائن تجارت کی سہولت فراہم کر سکے۔کسان اپنی پیداوار کے لیے بہتر منافع بخش قیمتوں کا احساس کرسکے۔ یہ سب مارکیٹنگ کی بہتر کارکردگی اور کسانوں کو بہتر قیمتوں میں مدد دیتے ہیں۔
اب تک پہلے کے اہداف کی بنیاد پر اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ تجاویز کے مطابق 18 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی 1000 منڈیوں کو ای –نیم پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ 9 فروری 2022 تک 1.72 کروڑ سے زیادہ کسان اور 2.16 لاکھ تاجر ای-نیم پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ مزید برآں اب تک 1.74 لاکھ کروڑروپے کی مالیت کی زرعی پیداوار کی تجارت۔ ای-نیم پلیٹ فارم پر ریکارڈ کی گئی ہے۔
*****
ش ح ۔م ع ۔ ع آ
U-1600
(रिलीज़ आईडी: 1798254)
आगंतुक पटल : 139
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English