وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی بیمہ
Posted On:
11 FEB 2022 6:34PM by PIB Delhi
مویشیوں کے بیمہ کے لئے کوئی شرح سود طے نہیں کی گئی ہے۔ کیٹل انشورنس کے پریمیم ریٹ حکومت نے بنیادی طور پر متعلقہ فریق کے انشورنس کمپنیوں کے ساتھ صلاح ومشورے پر طے کیا ہے، جو سرکاری سیکٹر میں کام کررہی ہیں اور مویشیوں کے بیمہ کا کام کرتی ہیں یا ریاستی حکومت کے تحت ہیں۔ماضی میں دعوؤں کے تجربے وہ خاص معاملہ ہے جسے ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔
مویشی بیمہ اسکیم کو ہندوستان بھر میں قبول کیا گیا ہے۔ مختلف ریاستوں سے ملی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ پریمیم کی شرحیں مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے لئے معقول ہیں۔
حکومت نے مویشی بیمے کے پورے عمل کو ڈیجیٹائز نہیں کیا ہے کیونکہ ریاستوں کو مرکز کا حصہ مانگ پر اور فنڈ کی دستیابی کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔ ریاستوں کے ساتھ برابر کے فنڈ کی حصہ داری کے بعد مویشی بیمے کی پوری رقومات مویشیوں کی مطلوبہ تعداد کے لئے استعمال ہورہی ہے۔ بیمہ شدہ مویشیوں کی تفصیل INAPH پورٹل پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔
یہ اطلاع ماہیگیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No:1583
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1798170)
Visitor Counter : 146