صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
دیویانگوں کے لیے آڈیومیٹری لیب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2022 5:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 11 فروری قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کی ایک مشترکہ اسکیم کے تحت، حکومت ہند بہرے پن کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی پی سی ڈی) کو نافذ کرتی ہے جس میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ان کے پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پی) میں ان کے مجموعی وسائل سے متعلق پیش کردہ ضروریات کی بنیاد پر حفظان صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
این پی پی سی ڈی پروگرام کے رہنما خطوط کے مطابق، ہر پانچ سال بعد کان کی دیکھ بھال کی خدمات کے لیے سازوسامان اور آڈیو میٹری آلات کے لیے معاونت فراہم کرکے ادارہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی صحت مراکز (سی ایچ سی) کے لیے 50 ہزار روپے اور پرائمری صحت مراکز (پی ایچ سی) کے لیے 20 ہزار روپے روپے کے بجٹ میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ضلعی ہسپتالوں کو آلات کے لیے 20 لاکھ روپے کی مالی امداد کا انتظام ہے، جس میں ساؤنڈ ٹریٹڈ روم بھی شامل ہے۔ سول ہسپتال، ہنگولی میں آڈیو میٹری لیب کے لیے ریاست مہاراشٹر سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-1578
(ریلیز آئی ڈی: 1798129)
وزیٹر کاؤنٹر : 114